نتیجۂ فکر: ابوالاحتشام سنی رضوی
بیگم پوری حال مقیم پاکبڑہ، مرادآباد
آپ نے بخشی دولت یہ ایمان ہے
آپ کا یانبی ! ہم پہ احسان ہے
آپ ہی کا دیا ہم پہ قرآن ہے
آپ ہی سے ملا ہم کو رحمان ہے
آپ کے نور سے دونوں عالم بنے
ہر جگہ سے عیاں آپ کی شان ہے
دوجہاں بھی نہ ھوتے نہ ھوتےجوآپ
آپ کی ، ذات ، دارین ، کی جان ہے
گر وہ چاہیں تو ٹکڑے قمر کے کریں
کتنی اونچی مرے شاہ کی شان ہے
اک اشارےسےسورج بھی واپس پھرے
ان کی انگلی میں اتنی بڑی جان ہے
پیڑ سجدے کریں سنگ کلمے پڑھیں
ان کو بھی شاہ کا مرے عرفان ہے
طور ، پر کہدیا ، لن ترانی ، انہیں
دید رب لامکاں میں تری شان ہے
ہاتھ اٹھنے سے پہلے ہی دے بھیک جو
داتا ، ایسا ، مدینے ، کا ، سلطان ، ہے
آپ کی شان کیا کرسکوں گا بیاں
میں کہاں اور کہاں آپکی شان ہے
آپ داتا ھیں ایسے مرے مصطفےﷺ
آپ کا منگتا بھی جگ کا سلطان ہے
واسطے عاشقوں کے بنی جب جناں
روکتا ھم کو پھر کیوں تو رضوان ہے
دم بدم ، لکھتے رہنا نبی کی ثنا
عشق کی تیرے مطلوب پہچان ہے