نتیجۂ فکر: فیضان علی فیضان، پاکستان
خدا کے سوا تو عبادت نہیں کی
کسی غیر کی اطاعت نہیں کی
ہمارے دِلوں پر سوائے نبی ﷺ کے
کسی اور نے تو حکومت نہیں کی
نبی پاک ﷺ کے دشمنوں سے کبھی بھی
زمانے میں ہم نے محبت نہیں کی
خدا جانتا ہے سوائے محمد ﷺ
کسی اور کی ہم نے مِدحت نہیں کی
ہیں صادق امیں بھی سبھی جانتے تھے
کبھی بھی نبی ﷺ نے خیانت نہیں کی
ہماری عداوت ہے ان سے جنہوں نے
کبھی بھی شہہ دیں ﷺ سے الفت نہیں کی
سر حشر فیضان بد بخت ہے وہ
کہ جس کی نبی ﷺ نے شفاعت نہیں کی