تعلیم

مدارس اسلامیہ کی تنزلی کا ذمہ دار کون؟ (قسط نمبر 1)

راقم تقریبا ٢٠١٧ سے دار العلوم اہل سنت فیض النبی کپتان گنج بستی میں درس و تدریس کی خدمت انجام دے رہا ہے۔ یہاں آنے سے قبل دینی و عصری,ملکی و غیر ملکی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا شرف حاصل ہوا ۔بہت سارے اساتذہ کرام کی خدمت میں حاضر ہوا,بہت سارے طلبہ سے ملاقات ہوئی اور بہت سارے اداروں کے نصاب تعلیم وغیرہ کا مطالعہ کیا۔سابقہ اور موجودہ تجربات کی روشنی میں یہ کہنے کی جسارت کر رہا ہوں کہ انڈیا کے زیادہ تر مدارس اسلامیہ میں صرف "کتب ” پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے یعنی ایک ہی فن کی بہت ساری کتابیں پڑھائی جاتی ہیں جیسے ” الکلمة وضع لمعنی مفرد” پر ایک لمبی بحث کی جاتی ہے صرف نحومیر اور ھدایة النحو کو مکمل پڑھایا جاتا ہے بقیہ کتبِ نحو میں نکات,وجہ تسمیہ ,اعتراضات و جوابات ,اشکالات و حل بتانے کے چکر میں پوری کتاب نہیں پڑھائی جاتی ہے بلکہ ” فن ” کو بالکل چھوڑ دیا جاتا ہے جو کہ بہت ضروری ہے یہی معاملہ تقریبا تمام علوم و فنون کے ساتھ کیا جاتا ہے ,اساسیات و مبادیات پر کما حقہ توجہ نہیں دی جاتی ہے ! ان کی وجہ سے نئے فارغین مدارس میں "قابلیت و صلاحیت ” کی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے الا ماشاء اللہ۔ عربی ,اردو,فارسی جن کا مدارس سے گہرا تعلق ہے ان کو بحیثیت زبان نہیں پڑھایا جاتا ہے۔کچھ مدارس میں ہندی و انگریزی برائے نام پڑھائی جاتی ہے ۔۔۔۔الا ماشاء اللہ! تمام چیزیں آن لائن ہو رہی ہے ,ڈیجٹیل انڈیا کا نعرہ لگایا جا رہا پھر بھی کمپوٹر کو اب بھی تک” شجرِ ممنوعہ "سمجھے ہوئے ہیں۔۔۔۔ الا ماشاء اللہ ! کم از کم ایم ایس کے پروگرام اور ٹائپنگ پر ہی توجہ دی جاتی لیکن نہیں!!!!! اگر یہی روش رہی تو صرف مدارس سے "قرآن خوانی ,میلاد خوانی ,دعا خوانی ,نکاح خوانی اور تعویذ نویسی کرنے والے ہی افراد نکلیں گے۔ اور ذی استعداد ,قابل علمائے کرام کے اسمائے گرامی انگلیوں پر گن سکیں گے۔استاذ

تحریر: محمد عباس الازہری
استاذ: دار العلوم اہل سنت فیض النبی کپتان گنج، بستی یو۔پی۔

جاری۔۔۔۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com