مرادآباد: 20 مارش، ہماری آواز(پریس ریلیز)
بتاریخ 3 شعبان المعظم1442ھ مطابق 17مارچ 2021 بروز بدھ کو جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم (گلڑیا معافی مرادآباد یوپی) میں بموقع تکمیل قرآن حکیم، ایک حسین محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ ھذا کے دو طلبہ (یعنی محمد رضا ابن محمد ذاکر حسین، گرام دولوری، مرادآباد، محمد کیف رضا ابن ذاکر حسین، گرام، باچھل، مرادآباد) کا حفظ قرآن مکمل ہوا،اس موقع پر علماء کرام کی موجودگی میں دونوں بچوں کی گل پوشی کرکے حوصلہ افزائی کی گئی ،کثیر تعداد میں علماء اہلسنت و عوام اہلسنت نے شریک محفل رہ کر اپنی مخصوص دعاؤں سے نوازا
اور سب نے بیک زبان یہ پیغام دیا۔
ہے قول محمد قولِ خدا فرمان نہ بدلا جائے گا۔
بدلے گا زمانہ لاکھ مگر قرآن نہ بدلا جائے گا۔
اختتام حضرت مولانا محمدعظمت رضا نعیمی ناظم اعلیٰ جامعہ ھذا کی دعا پر ہوا۔
شرکائے محفل۔
مولانا نفیس القادری امجدی، حافظ و قاری محمد ناظر حسین رضوی، مولانا محمد حامد رضا، مولانا الحاج محمدشاہد رضا، مولانا محمد فرقان رضا نعیمی، مولانا محمد عارف نعیمی،حافظ و قاری محمد غفران رضا، حافظ و قاری انتظار حسین،
حافظ و قاری محمد عارف، حافظ و قاری محمد ہاشم رضا، حافظ و قاری ناظر حسین رضوی بایزید پور،ماسٹر محبوب علی، ماسٹر فرید عالم،حافظ و قاری محمد نسیم، حافظ محمد قاسم رضا، حافظ محمد فریاد، حافظ محمد سلیمان، حافظ محمد مختار