مرادآباد: 17 اپریل، ہماری آواز(راست)
بحمدہ تعالی و بفضل حبیبہ الاعلی مسلک اعلی حضرت کا نقیب مشرب صدر الافاضل کا ترجمان سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کا پانچواں شمارہ آپ حضرات کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے ہمیں خوشی ہو رہی ہے، امید ہے کہ قارئین کرام مطالعہ فرما کر خصوصی دعاؤں اور بیش قیمت وقیمتی تاثرات سے نوازیں گے۔
Download this magazine
کلمات تکریم
استاذ العلماء جامع معقولات و منقولات شارح بخاری حضرت علامہ مفتی محمد عاقل رضوی مصباحی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی پرنسپل و شیخ الحدیث مرکز اہل سنت جامعہ رضویہ منظر اسلام درگاہ اعلی حضرت بریلی شریف
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
آج مؤرخہ 13 رمضان المبارک 1443ھ بروز جمعہ مبارکہ سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کے پانچویں شمارے کا رسم اجرا ہورہاہے۔ رسالہ نہایت اہم اور معیاری مضامین مشتمل ہے، میں رسالہ کی عمدہ ترتیب اور مضامین کے حسن انتخاب پر قلبی مسرتوں کے ساتھ مبارک باد پیش کرتا ہوں محب گرامی رفیع القدر حضرت مولانا محمد نفیس القادری امجدی مدیر اعلیٰ سہ ماہی عرفان رضا اور آپ کے تمام رفقائے کار خصوصاً محب گرامی حضرت مولانا محمد ناظر القادری مصباحی، حضرت مولانا مفتی مشتاق احمد امجدی، حضرت مفتی افتخار الحسن امجدی، حضرت مولانا شہباز عالم مصباحی کو جو اپنی تمام تر علمی و فکری صلاحیتوں کو بروے کار لا کر رسالہ کو بہتر سے بہتر بنانے میں کامیاب رہے۔
مدیر اعلیٰ اور ان کے رفقا کے کار کی مساعی جمیلہ کا نتیجہ ہے کہ سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کے قارئین و محبین کے حلقہ میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
رب قدیر جل جلالہ و عم نوالہ اس دینی، علمی خدمت قبول فرمائے اور اس عملی کارنامے میں شریک تمام افراد کو سعادت دارین سے سرفراز فرمائے۔
آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ
محمد عاقل رضوی غفرلہ القوی
پرنسپل و شیخ الحدیث مرکز اہل سنت جامعہ رضویہ منظر اسلام درگاہ اعلی حضرت بریلی شریف۔