سیاست و حالات حاضرہ

جامعہ اشرفیہ میں بنا نوٹس دئیے کیا گیا تشدد مذموم

تحریر: آصف جمیل امجدی

برصغیر ہندو پاک کے اہل سنت کا مرکزی ادارہ جامعہ اشرفیہ جو کہ مبارک پور کی سرزمین پر واقع ہے اور پچھلے کئی دہائیوں سے دین و سنیت کا بے لوث خدمت انجام دے رہا ہے۔ یہاں سے فارغ التحصیل علماء دنیا بھر میں دین و سنیت کے فروغ میں مصروف عمل ہیں۔ کئ ہزار کی تعداد میں بیرونی و غیر بیرونی ملکی طلبہ قیام و طعام کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
لیکن رمضان شریف کے چلتے سارے طلبہ اور مدرسین نیز دگر ذمہ داران چھٹی میں گھر پر ہیں۔ ایسی صورت حال میں یوگی حکومت نے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے بنا کوئی نوٹس دئیے اپنے لاؤ لشکر کے ہمراہ منہدم کرنے والا بلڈوزر بھیج دیا۔ حکومت کے اس روئیے سے ہم بے حد مخالف ہیں اور سختی سے مذمت کرتے ہیں۔
حکومت کا یہ ناپاک رویہ اس بار اسمبلی الیکشن جیتے ہی شروع ہوگیا ہے۔ مسلم دشمنی کا کھیل تو آزادئ ہند سے ہی کھیلا جارہا ہے لیکن مودی اور یوگی راج میں اس کی لپٹ مزید تیز دکھائی دے رہی ہے۔
حکومت کا دوغلاپن دیکھو، کہنے کو تو ویسے ہم جمہوری ملک میں بسے ہیں جہاں بھارت کی آزادی کے فوراً بعد ملک کے تعلیم یافتہ دانشوران نے بلا تفریق مذہب و ملت کے سر جوڑ کر جمہوری قانون بنایا گیا تھا جس میں سر فہرست اس قانون کا بڑے شد و مد کے ساتھ بیان کیا گیا کہ کان کھول کر سن لو یہاں پر ہر دھرم و مذہب کے لوگ جیسے پہلے سے رہتے چلے آۓ ہیں ویسے رہیں گے اور سب لوگ اپنے اپنے مذہب کے قانون کو فالو کریں گے اس معاملے میں کسی کے ساتھ کوئی تشدد نہیں کیا جاۓ گا اور نہ ہی کسی مذہبی عمارت جیسے مسجد، مندر، گرجا گھر، گرودوارہ اور کلیسا وغیرہ وغیرہ کو کوئی ٹھیس نہیں پہنچایا جائے گا کیوں کہ اس ملک کی آزادی میں سب کا خون شامل ہے سبھی مذاہب کے لوگوں نے اس کی آزادی میں اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کیا ہے۔ لہذا اب جب ملک آزاد ہوگیا ہے تو سب لوگ اپنے اپنے مذہب پر رہتے ہوے بھائی چارہ بنا کر رہو کسی قسم کی آپسی بھید و بھاؤ نہیں رکھنا ہے۔ تاکہ ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک میں ایک نمایاں مقام بنا سکے نیزسیلوکر اور جمہوری ملک بن کر دنیا کے نقشے پر ممتاز شان و شوکت کے ساتھ ابھرے۔ اب اگر تم لوگ آپس میں لڑوگے تو ملک تباہ و بربادی کی عمیق کھائی میں چلا جاۓ گا۔

المختصر: پچھلے 70/سال قبل اس ملک کی تباہ و بربادی کے رموز بتاۓ گیےتھے کہ اگر تم آپس میں لڑے یا تم سب لوگ مل کر کسی ایک قوم و کمیونٹی کو تشدد کا نشانہ بناۓ تو ملک قطعی ترقی نہیں کرپاۓ گا۔ سواۓ تباہ و بربادی کے بدنما داغ لگنے کے اور کچھ ہاتھ نہ آۓ گا۔ اور آج وہی ہو رہا ہے ایک خاص کمیونٹی کوتشدد کا نشانہ بنا جارہا ہے، مذہبی عمارتوں پر بنا کسی اصول و ضوابط کے بلڈوزر چلا دیا جاتا ہے۔ غریب مسلمانوں کے گھر بار کو تباہ و برباد کیا جارہا ہے۔
تو ظاہر سی بات ہے ملک برباد ہونے کے سوا ترقی تھوڑی کرے گا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے