متفرقات

اسلام ہی حقوق نسواں کا سب سے بڑا محافظ ہے: سالک دہلوی

پیر سید سلیمان علی ساجد نقش بندی کےسالانہ فاتحہ میں علماے کرام کا انقلابی بیان

نئی دہلی: ہماری آواز(نامہ نگار) 9جنوری// ہر سال کی طرح امسال بھی نہایت تزک واحتشام کے ساتھ پیر حضرت سید سلیمان علی ساجد نقش بندی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ فاتحہ درگاہ فاطمہ بی سام واقع عقب ہوٹل اوبرائے منعقد ہو اجس میں علما وشعرا،مداحان رسالت اور زائرین وعقدیت مندان چشتیت ونقش بندیت نے درجنوں کی تعدا میں شریک ہو کر اپنے پیر ومرشد کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا۔مجلس کو خطاب کرنے کے لیے کثرت سے علما وخطبا موجود تھے مگر وقت کاخیال کرتے ہوئے مخصوص علمائے کرام کے مختصر خطابات ہوئے۔
معروف اسلامی اسکالر اور انگلش کالم نگار مولانا ڈاکٹر غلام رسول دہلوی نے کہا کہ نامور صوفی مسلم خواتین پر یوروپ میں جتناریسرچ ہو تا ہے اتنا مسلم ممالک میں نہیں ہو تا ہے،یہ ہمارے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔مولانا ظفر الدین برکاتی ایڈیٹر ماہنامہ کنز الایمان مٹیا محل دہلی نے تفصیل سے تاریخی حوالوں کی روشنی میں حضرت فاطمہ بھی کے احوال وکوائف بیان فرمائے اور بہت سی غلط فہمیوں کاازالہ کیا۔اور کہا کہ حضرت فاطمہ بی وہ ہستی تھیں کہ حضرت محبوب الہی بھی اپنے مسائل کولے کر آپ کی بار گا ہ میں آیا کرتے تھے۔اوروہ اپنے زمانے کی فرد اور ابدال اور کابر اولیاء اللہ سے تھیں۔مولانا مقبول ا حمد سالک مصباحی بانی ومہتمم جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی مدن پور کھادر نئی دہلی نے کہا کہ اسلام ایک جامع نظام زندگی ہے،جس میں سماج کے تمام طبقات اور افراد کے حقوق اور فرائض متعین ہیں۔اسلام نے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی ذمہ داریاں اور اختیار ات تقسیم کیے ہیں اور ان کوبھی تمام طرح کے دینی ودنیاوی مناصب عطا کیے ہیں۔مولانا مصباحی نے تاریخی حوالوں سے بیان کیاکہ قرآن دنیا کی واحد مذہبی کتا ب ہے جس میں نہ صرف ایک عظیم خاتون حضرت مریم رضی اللہ عنہا کے نام ایک مستقل سورت موجود ہے،بلکہ اس کے علاوہ مستقل سورتیں بھی عورتوں کے احکام ومسائل سے بھر پور ہیں۔ معروف خطیب مولانا اشفاق صاحب نے کہ اگر مسلمان چاہتا ہے کہ اس کے حالات بد لیں اور اسے ذلت ورسوائی سے نجات ملے تو اپنی حالت کو بدلیں،اور اتباع سنت وشریعت کو اپنا وطیرہ بنائیں ورنہ اسی طرح ذلیل ورسوا ہوتے رہیں۔ حالات حاضرہ پر تبصرہ کورتے ہوئے کہا کہ ملک کے تیس کروڑ مسلمانوں کو ڈرنے کی قطعا ضرورت نہیں ہے۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،اس کے بعدمتعدد مداحان رسالت خاص کر مولانا حجت الاسلام،اور قاسم شمسی رپورٹراردوروزنامہ انقلاب دہلی نے اپنی خوبصورت آواز امیں نعت نبی صلی اللہ علیہ و سلم پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت معروف نقیب اجلاس حضرت مولانا سید قیصر خالد فردوسی نے فرمائی اور اپنے جاند ار اشعار سے لوگوں میں جذب ومستی کی کیفیت پیداا کردیا۔قاری بختیار حسین صابری چشتی مہرولی شریف نے درو دتاج اور قل شریف کی تلاوت کی۔آخر میں بز م کے روح رواں پیطریقت حضرت مولانا سیدجاوید علی نقش بندی سربراہ اعلیٰ دربار اہل سنت منٹو روڈ نے شجرہ خوانی کی اور نہایت رقت انگیز دعا فرمائی۔
پروگرام میں دہلی کی مختلف علاقوں کے علما وائمہ مساجد اور خدام درگاہ بڑی تعدا میں حاضر ہوئے تھے۔ خصوصیت کے ساتھ پیر طریقت حضرت عبد الواجد خان سجادہ نشین ماموں بھانجے درگاہ،وجاہت خان نائب سجادہ نشین درگاہ ماموں بھانجے،مولانا صدیقی صاحب اوکھلا،مولانا جنید رضا حضرت نظام الدین،حافظ سید واصف علی نقش بندی،حافظ سید کاشف علی نقش بندی،حافظ سید عاقب علی نقش بندی،سید ناصر علی نقش بندی،سید راشد علی نقش بندی،محمد عمران نقش بندی،عبد الرحمن نقش بندی،راشد رضا نقش بندی،دل شاد خان،محمد حسین،ماسٹر رئیس،محمد تسلیم،محمدعارف،حافظ محمد اسحاق،حافظ محمد عرفان،محمد ذکر علی،محمد ناصر علی، سراج الدین،وغیرہ نے اپنی موجودگی اور عقیدت وخدمت سے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنی حصہ داری درج کرائی۔
پروگرام کا انعقاد پیرخالد علی خان سجادہ نشین درگاہ حضرت فاطمہ بی سام کی حمایت وتعاون سے ہوا۔آخر میں بارگا ہ رسالت مآب میں حاضرین نے درود سلام کا نذرانہ پیش کیا اور زائرین وسامعین کے درمیان لنگر چشتیہ نقش بندیہ تقسیم کیا گیا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے