اصلاح معاشرہ

موبائل کے فوائد اور نقصانات

ازقلم :غلام سرور مصباحی
رکن: تحریک اصلاح ملت

موبائل فون ایک ایسا آلہ ہے جو بنیادی طور پر وائس کال کے لئے استعمال ہوتا ہے لیکن جوں جوں دنیا ترقی کرتی گئ اس میں مختلف ایپس جڑتے گئے. چنانچہ موبائل فون نے
○آج کے زمانے میں ہرکام کو آسان کردیا ہے.موبائل اللہ تعالی کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت ہے -جو کام پہلے سالوں میں ہوتا تھا اب مہینوں میں ہوتا ہے، اور جو کام مہینوں میں ہوتا تھا اب چند لمحوں میں انجام پاجاتا ہے-گویا کہ موبائل ایک ایسی طاقت ہے جس نے دنیا کو ایک آنگن میں لا کھڑا کر دیا ہے- اسی لئے کسی نے کیا ہی خوب کہا ہے کہ موبائل ایسی ایک کھڑکی ہے (Mobile a window to world) جس سے دنیا دیکھی جا سکتی ہے- موبائل کے ذریعہ ہم اپنے دور دراز رہنے والے رشتہ داروں سے چند منٹوں میں رابطہ کر سکتے ہیں لیکن اس کے نقصانات اس کے فوائد سے کہی زیادہ ہے- آج کل بعض مقامات پر موت موبائل کی وجہ سے ہو رہی ہے- برائی کو عام کرنے میں موبائل کا اہم رول ہے- موبائل کیا آیا بچوں کی دلچسپی پڑھائ سے کم ہونے لگی یہاں تک کہ موبائل کی نحوست خانقاہوں اور مسجد ومحراب کی در ودیوار تک پہنچ چکی ہے- پیران عظام ہوں ‘علما ہوں یا طلبا ‘سب کے سب اس کی زد میں ہیں -تسبیح و تحلیل اور گریہ و مناجات کی جگہ موبائل نے لے لیا -کہہ سکتے ہیں کہ موبائل کی بجتی ٹون نے عابدوں کو سجدوں کی لذت سے محروم کردیا -علما سے علمی لیاقت چھین لی- طلبا سے تلاش وجستجو کا مادہ سلب کر لیا -گیے رات تک طلبا اور علما کا مطالعہ اور کتب بینی کی جگہ واٹس ایپ اورفیس بک پر مصروف رہنا کیا دنیا سے دھیرے دھیرے علم دین اٹھنے کی نشاندہی نہیں کر رہا ہے –

آخر میں میں یہی کہوںگا کہ موبائل کا استعمال بقدر ضرورت مثبت انداز میں کیا جائے -مزید معلومات کے لئے’موبائل فون کے ضروری مسائل’ جوکہ مائہ ناز قلم کار مولانا طفیل احمد مصباحی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اپنے مطالعاتی میز پر ضرور رکھیں۔

میرا تو کام ہے کہ جلاتا چلوں چراغ
راستے میں دوست یا دشمن کا گھر ملے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے