از قلم: برکت اللہ فیضی یارعلوی، گونڈہ
بے کار ھے وہ گھر
جس میں قرآن کی تلاوت نہ ہو
بے کار ھے وہ محلہ
جس میں کوئی نمازی نہ ہو
بے کار ھے وہ علاقہ
جس میں بچوں کی مذہبی تعلیم نہ ہو
بے کار ھے وہ اولاد
جو اپنے ماں باپ کا فرما بردار نہ ہو
بے کار ھے وہ رات
جس میں کوئی عبادت نہ ہو
بے کار ھے وہ شخص
جس میں کوئی ہنر نہ ہو
بے کار ھے وہ مال
جس کا صدقہ ادا نہ کیا گیا ہو
بے کار ھے وہ زندگی
جس میں کوئی غم نہ ہو
بے کار ھے وہ عدالت
جس میں کوئی انصاف نہ ہو
بے کار ھے وہ دریا
جس میں کوئی روانی نہ ہو
بے کار ھے وہ علم
جس کا فائدہ دوسروں کو نہ ہو
بے کار ھے وہ دوست
جو وفا دار غمگسار نہ ہو
بے کار ھے وہ دل
جس میں کوئی درد نہ ہو
بے کار ھے وہ دماغ
جس میں عقل نہ ہو
بے کار ھے وہ زبان
جس میں کوئی مٹھاس نہ ہو
بے کار ھے وہ تقریر
جس میں کوئی نصیحت نہ ہو
بے کار ھے وہ امامت
جس میں اماموں کو سکون نہ ہو