گوبندپور/مہراج گنج: ہماری آواز(نامہ نگار) 26 جنوری
آج صبح مہراج گنج کے مشہور دارالعلوم اہل سنت ظہورالاسلام، گوبندپور کے وسیع صحن میںیوم جمہوریہ کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں صبح 10 بجے پرچم کشائی دارالعلوم کے مینیجر جناب یاد علی صاحب نظامی کے ہاتھوں ہوئی، قومی ترانہ گنگنایا گیا اور دارالعلوم کے سینئر استاذ حضرت قاری محمد علی صاحب بقائی نے ہندستان کی جمہوریت پر عمدہ گفتگو فرماتے ہوئے اسے دینا بھر کی سب سے بہترین جمہوری ملک قرار دیا۔ اخیر میں دارالعلوم کے پرنسپل حضرت قاری محمد عظیم الدین صاحب امجدی نے تقریب میں حاضر آئے جملہ معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ملک وملت کے لیے امن و سکون کی دعائیں کی۔
اس موقع پر الحاج خلیل صاحب نائب مینیجر دارالعلوم ہذا، جناب قمرالدین خزانچی، جناب منصرف صاحب نائب صدر، سیٹھ سلامت صاحب، جناب محبوب عالم، ماسٹر نبی احمد مدرس دارالعلوم ہذا، ماسٹر اختر مدرس دارالعلوم ہذا، حافظ آفتاب نظامی استاذ دارالعلوم ہذا، قاری محمد ارمان نظامی(استاذ: جامعہ امام احمد رضا، رتناگیری) حافظ محمد عارف نظامی وغیرہ قرب وجوار کے درجنوں علماے کرام ومعززین نے شرکت کی۔