ہماری آواز/ نئی دہلی ، 26 جنوری (پریس ریلیز) 72 واں یوم جمہوریہ کی تقریبات منگل کو پورے ملک میں دھوم دھام سے منائی گئیں اور ہندوستان نے راج پتھ پر ایک مرتبہ پھر دنیا کے سامنے اپنی بہادری اور ثقافت کا مظاہرہ کیا یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر رام ناتھ کووند ، نائب صدر وینکیا نائیڈو ، وزیر اعظم نریندر مودی ، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور دیگر وزراء اور معززین نے یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔
یوم جمہوریہ پر ملک میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ اہم تقریب یہاں راج پتھ پر ہوئی، جس کی شروعات وزیراعظم نریندر مودی نے انڈیا گیٹ واقع قومی جنگی شہیدوں کی یادگار پر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہاں شہیدوں کو گارڈ آف کمانڈر کے ذریعہ سلامی دی گئی اور ان کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ خاموشی کے بعد ’راؤز‘ کی دھن بنائی گئی۔ اس دوران سروس اسکواڈ کی قیادت ہندوستانی فوج کے میجر وکاس سانگوان کررہے ہیں۔ اس کے بعد وزیراعظم مودی اور دیگر معزز شخصیات نے سلامی کے لئے اسٹیج کا رخ کیا۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 46 سجے ہوئے گھڑسوار گارڈ کے ساتھ راج پتھ پر تشریف لائے۔ جہاں پر ان کا خیرمقدم وزیراعظم مودی نے کہا۔ صدر کے قافلے کی داہنی جانب رجمنٹ کے کمانڈینٹ کرنل انوپ تیواری اپنے گھوڑے ’وراٹ‘ پر اور بائیں جانب اپنے گھوڑے ’وکرانت‘ پر رجمنٹ کے سیکنڈ ان کمانڈر لیفٹننٹ کرنل شاردل سبیکھی موجود تھے۔ صدر کے آگے چلنے والی ٹکڑی کی قیادت رسالدار لکھویندر سنگھ نے کی، جبکہ پیچھے چل رہی ٹکڑی کی کمان رسالدار ہرپال سنگھ نے سنبھالی۔
راج پتھ پر مسٹر کووند کو 223 فیلڈ رجمنٹ کی ٹکری نے سلامی دی۔ لیفٹننٹ کرنل جتیندر سنگھ مہتہ کی قیات میں صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ 72 یوں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ہندوستانی فوج کے افسر میجر سوامی نندن نے پرچم لہرانے میں صدر کووند کی مدد کی۔ اسکے بعد قومی ترانہ شروع ہوا۔