متفرقات

دہلی کی سرحد اور اطراف میں انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند

ہماری آواز/نئی دہلی، 26 جنوری (پریس ریلیز) احتجاج کرنے والے کسانوں کے ٹریکٹروں کے ساتھ دارالحکومت کے اندر تک داخل ہوجانے اور پولس کے ساتھ ان کی جھڑپوں کے بعد حکومت نے سنگھو بارڈر، غازی پور، ٹکری بارڈر وغیرہ سرحدوں اور ان کے آس پاس کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی عارضی طورپر بند کردی ہے۔
وزارت داخلہ نے منگل کے ایک حکمنامہ جاری کرکے روز انڈین ٹیلیگراف ایکٹ 1885 کے تحت دفعات کا استعمال کرکے سنگھو بارڈر، غازی پور، ٹکری ، نانگلوئی اور مکربا چوک اور اس سے ملحقہ قومی راجدھانی خطے میں دن 12 بجے سے رات 11 بج کر 59 منٹ تک انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ سکیورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے کیا گیا ہے۔
اس سے قبل، مشتعل کسان متعدد مقامات سے پولس بیریکیڈ کو توڑ کر دارالحکومت دہلی کے لال قلعہ اور آئی ٹی او علاقوں تک پہنچ گئے ۔ کچھ جگہوں پر پولس اور مشتعل افراد کے درمیان پرتشدد جھڑپیں بھی ہوئیں۔
خیال کیا جاتا ہے کہ حکومت نے مظاہرین کو سرحدی علاقوں میں جمع ہو کر دہلی کوچ کرنے سے باز رکھنے کے لئے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے زراعتی قوانین کو رد کرانے کے مطالبے پر کسان تنظیموں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں ٹریکٹر پریڈ کا اعلان کیا تھا۔ پولس اور کسان لیڈروں کے مابین معاہدہ ہوا تھا کہ دہلی کے باہر ی علاقوں میں ٹریکٹر پریڈ ہوگی اور اس کے بعد کسان واپس چلے جائیں گے، تاہم، مشتعل افراد لال قلعہ پہنچ گئے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے