میرے افکار و فن سے کیا مطلب
انکو شعر و سخن سے کیا مطلب
روز لوٹتی ہے آبرو گل کی
باغباں کو چمن سے کیا مطلب
ہم قلندر مزاج لوگوں کو
بعض لوگوں کے دھن سے کیا مطلب
تیرے پہلو میں دل نہیں شاید
تجھ کو دل کی چبھن سے کیا مطلب
بول بالا ہے چاپلوسوں کا
شہر والوں کو فن سے کیا مطلب
میں طلبگار روح ہوں اس کی
مجھ کو اس کے بدن سے کیا مطلب
چلتے رہیے مقام منزل تک
ہے جنوں تو تھکن سے کیا مطلب
میں ہوں روشن ترے خیالوں سے
تیرے اس بانکپن سے کیا مطلب
افروز روشن کچھوچھوی