مذہبی مضامین

کعبے کی کمائی سے جو پیتے ہیں شراب!

پڑھتا ہوں تو کہتی ہے یہ خالق کی کتاب
ہیں مثلِ یہودی یہ سعودی بھی عذاب
اس قوم کے بارے میں قمر کیا لکھے
کعبے کی کمائی سے جو پیتے ہیں شراب

جب بھی کبھی کسی ملک کا ذکر ہوتا ہے اور کوئی پڑوسی ملک پاکستان کو "مملکت خدا داد” یا سعودی عرب کو "مملکت توحید” کہہ دیتا ہے تو مجھے ہنسی اور خون کے آنسو دونوں آجاتے ہیں۔ پہلی مملکت جس کے "خداداد” ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے اس پر پھر کبھی قلم اٹھاؤں گا مگر "مملکت توحید” کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی سعودی نجدی حکومت اور اس کے ناجائز چمچے "دیوبندی ملے اور اہلیان خبیث” وغیرہ جو سعودی زکات پر پلتے ہیں وہ بارہا ایک بات کی رٹ لگاتے ہیں کہ فلاں کام سعودی میں نہیں ہوتا ہے تو یہاں کیسے کوسکتا ہے جبکہ اسلام وہیں سے ہی پھیلا ہے۔ یہ مردودقسم کے لوگ آج خانہ کعبہ کا مجسمہ بناکر اس کے قریب طوائفوں کا ناچ کروا رہے ہیں۔ پڑھیں یہ مذموم خبر۔۔۔۔۔

یہ کعبہ شریف کی شکل کا مجسمہ ریاض سعودی عرب کے ایک اسٹیج پر رکھا گیااور اس کے گرد ماڈلز طواف کر رہی ہیں اور ناچ گانے کی محفل سجی ہے
یہ سب کیا ہو رہا ہے ؟ سعودی ٹھیکیدار اور اہل حدیث کہاں ہیں؟ یہ سب کیا ہورہا ہے ؟

رسول الله صلی اللّٰہ علیه وسلم نے فرمایا:
"قیامت اس وقت تک قائم نا ہوگی جب تک قبیلہ دوس کی عورتیں ذوالخلیصہ بت کا طواف نا کرلیں اور اس وقت تک قیامت قائم نا ہوگی جب تک عرب کے کچھ قبائل مشرکوں سے جا نا ملیں اور قیامت اس وقت تک قائم نا ہوگی جب تک لات اور عزیٰ بت کی عبادت نا شروع ہو جائے اور قیامت اس وقت تک قائم نا ہوگی جب تک میری امت کے کئی قبیلے بت پرستی نا شروع کرلیں”
یہ تصویر”توحید کے مرکز” سعودیہ عرب میں ایک کنسرٹ کی ہے جس میں غالبا لات عزی بتوں کو رکھ کر اسکے گرد عورتوں نے ڈانس کیا شائد قیامت کی ایک نشانی پوری ہوچکی یا ہونے جا رہی ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے