عطائے رحمتِ داور ” فتاویٰ عثمانی "
نگاہِ لطفِ پیمبر ” فتاویٰ عثمانی "
علومِ دین و شریعت کی بھینی خوشبو سے
ہے کتنا دیکھو معطّر ” فتاویٰ عثمانی "
ضیاؔ کے دستِ ہنر سے وجود میں آیا
چمکتا قیمتی گوہر ” فتاویٰ عثمانی "
علومِ فقہ و اصول و حدیث و علمِ کلام
ہر ایک علم کا زیور ” فتاویٰ عثمانی "
حضور سیدی عثماؔن شاہ کے صدقے
ہوئی کتاب میسّر ” فتاویٰ عثمانی "
حضور صادقِؔ ملت کی مہربانی سے
کھلا ہے علم کا دفتر ” فتاویٰ عثمانی "
جناب حضرتِ اسلؔم کی سخت کاوش نے
بنایا فقہ کا اک گھر ” فتاویٰ عثمانی "
مبالغہ نہیں بلکہ یہ حق بیانی ہے
ہے ایک فقہی سمندر ” فتاویٰ عثمانی "
طفیلؔ کرتے رہو اکتسابِ فیض اس سے
فتاوے کا جو ہے مصدر ” فتاویٰ عثمانی "
نتیجۂ فکر : محققِ عصر ٬ ادیبِ شہیر (مولانا) طفیل احمد مصباحی ٬ سابق مدیر ماہنامہ اشرفیہ ٬ مبارک پور