نتیجۂ فکر: برکت اللہ فیضی یارعلوی، گونڈہ
الہی رونق اسلام کے سامان پیدا کر
مسلمانوں کے دل میں قوت ایمان پیدا کر
مسلماں بے عمل ہوگئے ہیں اپنی فطرت سے
الہی اپنی قدرت سے تو ان میں جان پیدا کر
ہلا دیں نعرہ تکبیر سے سارے زمانے کو
مٹا دیں کفر کی ظلمت کو وہ سامان پیدا کر
الہی قوم کی حالت دگر گوں ہوتی جاتی ھے
جہاں میں پھر کوئ صدیق سا انسان پیدا کر
خداوندا مٹا جاتا ھےاب انصاف دنیا سے
عمر فاروق سا عادل کوئ سلطان پیدا کر
کلام اللہ پر عامل مسلماں سارے ہوجائیں
تو پھر عشمان غنی سا عامل قرآن پیدا کر
اکھاڑا قوت بازو سے جس نے باب خیبر کو
علی مرتضی سا مرد با ایمان پیدا کر
دعا ھے ناز کی یا رب مدینے تک پہونچ جائیں
الہی غیب سے سب کے لئے سامان پیدا کر