عجیب و غریب

یہ نوجوان خود کو خطرناک سانپوں سے کٹواتا ہے! مگر کیوں؟

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سانپ کو دیکھ کر ہی لوگوں کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں لیکن امریکہ میں ایک ایسا نوجوان ہے جو خود کو جان بوجھ کر سانپوں سے کٹواتا اور اس کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 21سالہ نوجوان ڈیوڈ اورین ہمفلیٹ کا تعلق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر گینزویل ہے، جو انسٹاگرام پر خود کو سانپوں سے ڈسوانے کی ویڈیوز یہ ثابت کرنے کے لیے پوسٹ کرتا ہے کہ درحقیقت سانپ اتنے زیادہ خطرناک نہیں ہیں جتنے کہ لوگ خیال کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ خود کو سانپ سے ڈسواتا ہے اور پھر اس سے ہونے والی تکلیف کو 1سے 10کے درمیان کوئی نمبر دے کر بتاتا ہے کہ اس سانپ کے ڈسنے سے اسے کتنی تکلیف ہوئی۔ ایک ویڈیو میں وہ ایک اژدھے کو پکڑنے کے لیے پانی میں کود جاتا ہے اور اسے پکڑ کر اس سے ڈسواتا ہے۔ کئی دیگر ویڈیوز میں وہ مختلف اقسام کے سانپوں سے ڈسوارہا ہوتا ہے۔ کسی ویڈیو میں انگلی اور اور کسی ویڈیو میں وہ چہرے پر سانپ سے ڈسواتا ہے اور ہر ویڈیو میں سانپ کے ڈسنے سے ہونے والی تکلیف کے علاوہ یہ بھی بتایا ہے کہ اس سانپ نے کتنے پریشر سے اسے کاٹا اور اس کے جبڑے کتنے طاقتور یا کتنے کمزور تھے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے