اسلام آباد: پاکستان کے شہر کراچی میں کورونا وائرس کا ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا۔ جہاں انتقام لینے کی غرض سے ایک افسر نے ایسا کام کیا جسے جاننے کے بعد کہ عملے کے سبھی لوگوں کے ہوش اڑ گئے۔ واقعہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے۔ایم۔سی۔) کا ہے جہاں ایک افسر نے دوسرے افسر کو بوسہ دیا۔ لیکن سب کے کان تب کھڑے ہوئے جب اس نے انکشاف کیا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر تھا۔ اطلاعات کے مطابق ملزم نے کورونا مثبت ہونے کے بعد نہ صرف اس شکار (افسر) سے بلکہ بہت سے دوسرے لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ جب باقی ملازمین کو حقیقت کا پتہ چلا تو وہ خوف کے مارے دفتر سے فرار ہوگئے۔
جیو نیوز کے مطابق کے۔ایم۔سی۔ نے اس شخص کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا تھا۔
معاملہ کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ شخص مذکور نے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کو بوسہ دینے کے بعد بیان کیا کہ وہ کرونا مثبت ہے۔ در حقیقت، اس شخص نے الزام لگایا ہے کہ اسے کئی مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی تھی۔ جبکہ ڈائریکٹر اور حادثہ کے شکار مشتعل افسر کا کہنا ہے کہ ملزم کو 5 اکتوبر کو اس کے خلاف بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے کے بعد معطل کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ملزم ملازم نے ڈائریکٹر کے علاوہ بھی بہت سے لوگوں سے ملاقات کی تھی۔ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ وہ انفیکشن سے خوفزدہ نہیں ہے کیونکہ وہ چار ماہ قبل ہی مثبت ہوگیا تھا لیکن وہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔