خیال آرائی: فیضان علی فیضان، پاکستان
جھکا کے پلکیں اٹھانا بہت ضروری ہے
نظر نظر سے ملانا بہت ضروری ہے
تمہارے ہجر میں دلِ ناتواں پہ کیا بیتی
یہ داستان سنانا بہت ضروری ہے
ضروری ہو گیا تھا گر ہمارا بچھڑنا
دلوں کا پھر کہی ملنا بہت ضروری ہے
گزارنے ہیں حسیں زندگی کے لمحے تو
دلوں میں پیار اترنا بہت ضروری ہے
غموں کے جام کو چھلکانے کے لئے دل سے
کبھی کبھار کا رونا بہت ضروری ہے
محبتوں میں امر ہونا لازمی ہے گر
وفائے عشق نبھانا بہت ضروری ہے
حسن کی اصل حقیقت سمجھنے کو فیضان
چمن میں پھولوں کا ہونا بہت ضروری ہے