میرے خوشتر پیا میرے خوشتر پیا
آج دولھا بنے میرے خوشتر پیا
عاشق سید الانبیاء آپ ہو
غوث و خواجہ رضا کی ضیا آپ ہو
وارث علم شیرِ رضا آپ ہو
آپ رب کے ولی صوفئ باصفا
پاتے ہیں آپ کے درسے نعمت سبھی
آپ خود بھی سخی اور ابن سخی
خالی لوٹا نہ کوئی بھی در سے کبھی
جس نے جتنا بھی مانگا اسے مل گیا
حافظ دین و ملت نے فرمادیا
باغ جنت میں نہ ہو مرا داخلہ
جب تلک نہ چلا جاے احمد مرا
واہ کیا شان ہے آپ کی سرورا
بزم میں آئے ہیں صوفی حسّاں رضا
جلوہ گر ہیں یہاں پیر شایاں رضا
اور روحانی بیٹے ہیں مظہر رضا
ان کی صورت میں تم مل گئے با خدا
آپ کی شان ہو مجھ سے کیسے رقم
آپ ہیں حشمتی شیر رب کی قسم
ڈال دیجیے نظامی پہ چشم کرم
آپ کا فیض ملتا رہے دائما
رشحات قلم ۔۔ محمد نثار نظامی مہراج گنج