متفرقات

مرادآباد میں ٹینکر اور بس کے مابین خوفناک ٹکر ،10 ہلاک،تقریباً ایک درجن افراد زخمی

ہماری آواز/مراد آباد ، 30 جنوری (نامہ نگار) اتر پردیش کے ضلع مراد آباد کے کندرکی علاقے میں ہفتے کے روز شدید کہرے میں ایک ٹینکر اور بس کے مابین ہوئی خوفناک ٹکر میں کم از کم 10 مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ 11 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 8 بجےمراد آباد آگرہ ہائی وے پر بلاری سرکل میں حسین پور پلیا نان پور کے قریب اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری پرائیویٹ بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں ایک کینٹر اس سے ٹکرا گیا۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کے ڈرائیوروالا سائیڈ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان دونوں گاڑیوں کی ٹکر کے ساتھ ہی ایک 10ٹائروالا ٹرک بھی ان گاڑیوں سے جاٹکرایا۔ اس خوفناک ٹکرمیں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں 11 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران موقع پر موجود ہیں۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ حادثے کی زد میں آئے زخمیوں کی تعداد میں اضافہ کاامکان ہے۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثہ پر رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو 50 50 ہزار کی مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جبکہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو 2،2 لاکھ روپے کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ زخمیوں کا مناسب علاج کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار سنگھ نے ہفتے کے روز ہونے والے اس سڑک حادثے میں دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ، جبکہ زخمیوں کی تعداد 11 ہے۔
اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے میں ہلاک شدگان کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا آنجہانی کی روح کے سکون کےلئے دعا کی اور سوگوار لواحقین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعلی نے اس حادثے میں ہلاک شدگان کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی مالی مدد دینے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے افسروں کو زخمیوں کا مکمل علاج کرانے کی ہدایت بھی دی ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے