علما و مشائخ منقبت

منقبت: یاد مَلِک العلماء

خلیفہ و تلمیذ اعلی حضرت ،، نور نگاہ رضا ،، محافظ ناموس مصطفی ،، افتخار اہلسنت ،، ماہر علوم وفنون ،، استاذالاساتذہ ،، ملک العلماء ،، حضرت علامہ مفتی سید شاہ محمد ظفرالدین بہاری علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں زبان و فکر و قلم کا خراج عقیدت

از: توصیف رضا خان رضوی
باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا

علم و عمل ہے ایسا لاکھوں پہ تنہا بھاری
یہ فاضلِ بِہاری ہیں فاضلِ بِہاری

سلطانِ وقت بھی ہے اس شاہ کا بھکاری
یہ فاضلِ بِہاری ہیں فاضلِ بِہاری

سر سے قدم تَک اِن کے اوصاف ہیں نِرالے
اِن سے بِہار میں ہیں چارو طرف اُجالے
کر دیتے دور دِل سے ہر ایک بیقراری
یہ فاضلِ بِہاری ہیں فاضلِ بِہاری

ہر سمت ڈنکے بجتے ہیں جن کی عظمتوں کے
لب کھولیں جب تو جھڑتے ہیں پھول رحمتوں کے
لگتی ہیں دل کو جِن کی ساری ادائیں پیاری
یہ فاضلِ بِہاری ہیں فاضلِ بِہاری

سب کچھ نبی نے بخشا ہے واقعی ظفر ہیں
کچھ بھی کمی نہیں ہے یہ ایسے تاجور ہیں
سب حاجتیں یہ پوری کر دیتے ہیں ہماری
یہ فاضلِ بِہاری ہیں فاضلِ بِہاری

توصیفؔ کیوں ہو ممکن ، حق کا ہیں آئِنہ یہ
ہر دشمنِ نبی پر شمشیرِ برہنہ یہ
گستاخو! بچنا اعلی حضرت کی اِک کٹاری
یہ فاضلِ بِہاری ہیں فاضلِ بِہاری

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے