منقبت شان حضور مجاہد ملت رضی اللہ عنہ
مرد حق، محافظ نامانوس رسالت، علمبردار صداقت، آفتاب سنیت، ناشر مسلک اعلیٰ حضرت، قاطع نجدیت، خلیفہ حضور حجتہ السلام، حضور مجاہد ملت حضرت علامہ مولانا مفتی حبيب الرحمٰن قادری رضوی عباسی ہاشمی رئیس اعظم اڑیسہ رضی اللہ عنہ
نتیجۂ فکر: شاہد رضا رضوی
حجۃ السلام کی عطا ہیں مجاہد ملت
محبوب، محبوب کبریا ہیں مجاہد ملت
عشق رضا کو سبکے سینوں میں بھر دیا
احمد رضا کے روشن شمع ہیں مجاہد ملت
وہ فاتح عرب وہ شیر اہل سنت
جو چیرے نجدیوں کو وہ نیزا ہیں مجاہد ملت
حامد رضا کے دلبر وہ رئیس اڑیسہ
ہم سنیوں کے دل و جاں ہیں مجاہد ملت
لگائیں رضا کا نعرہ وہ جیل کے اندر
مسلک احمد رضا کے پاسباں ہیں مجاہد ملت
ظالم کے ظلم سہ لئے حق سے نہیں ہٹا
اللہ رب العزت کی رضا ہیں مجاہد ملت
عشق نبی کی شمع دل میں جلا لیا
عاشق سرکار بطحاء ہیں مجاہد ملت
چارو طرف بکھیر دیا فکر رضا کو
ناشر مسلک احمد رضا ہیں مجاہد ملت
پہرا نبی کریم کے ناموس پر دیا
محافظ نامانوس مصطفیٰ ہیں مجاہد
شاہد بھی ایک گداگر ہے درِ حبیب کا
ہم سب غلاموں کے آقا ہیں مجاہد ملت