ڈومریاگنج: ہماری آواز(محمد قمرانجم فیضی)
ضلع سدھارتھ نگر کے تحصیل ڈومریاگنج میں موجود ٹرینڈی ٹیسٹ ریسٹورنٹ سُن بول نہ پانے والے لوگوں کو مفت میں روزگار دے گا یہ باتیں منیجر محترم سراج احمد نے کہی،
انھوں نے کہا کہ معاشرے میں جو لوگ معذور ہیں۔جو نہ سن پاتے ہیں۔نہ ہی بول پاتے ہیں۔ایسے لوگوں کوٹرینڈی ٹیسٹ ریسٹورنٹ میں مفت میں روزگار مہیا کرانا چاہتاہے جو افراد معذور ہوتے ہیں انہیں سماج میں کوئی روزگار نہیں مل پاتا ہے جس کی وجہ سے زندگی میں تمام پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے
اور معاشرے میں انہیں کوئی بہتر مقام بھی نہیں مل پاتاہے۔ لہذا ٹرینڈی ٹیسٹ ریسٹورنٹ رفاہی تنظیم کی جانب سے مفت میں ایسے افراد، کو روزگار دے کر ان کی زندگی کو روشن اور تابناک بناناہے۔۔بہت ہی باعث مسرت کی بات ہے کہ ایسے افراد کی جانب بھی اب کئی فلاحی رفاہی تنظیمیں محبت کی نظروں سے دیکھ رہی ہیں۔
۔ان کو روزگار دینے سے پہلے گراہک سے بہترین طریقے سے بات چیت کرنے کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔جب کہ ٹرینڈی ٹیسٹ ریسٹورنٹ کے سی ای او محترم شاہ رخ احمد نے کہا کہ دنیا کی نظر میں خاص لوگ بھلے ہی معذور ہوں لیکن وہی فراد زیادہ مضبوط بھی ہوتے ہیں۔
اور ٹرینڈی ٹیسٹ ریسٹورنٹ کے منیجر نے کہا کہ ایست افراد، کو ہم روزگار مہیا کراکے ان کی زندگی میں خوشیاں لانا چاہتے ہیں لہذا آپ کو ایسے لوگ ملیں تو انہیں اس موقع کا فائدہ ضرور اٹھانے کا موقع فراہم کریں۔ روزگار پانے کے لئے محترم سراج احمد سے رابطہ کریں 9118614373