متفرقات

یونین بجٹ 2021-22 کو مرکزی کابینہ نے منظوری دی، نرملا نے پیش کی تیسری بجٹ

نئی دہلی،یکم فروری (ایجنسی) مرکزی کابینہ نے پیر کو عام بجٹ 22-2021 کو منظوری دےدی۔
وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مالی سال 22-2021 کو منظوری دی گئی۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے مرکزی بجٹ کابینہ کے سامنے رکھا۔
اس سے پہلے محترمہ سیتارمن نے مالی سال 22-2021 کے عام بجٹ کی ایک ڈیجیٹل کاپی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو سونپی اور صدر سے عام بجٹ پیش کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔
مرکزی وزیر خزانہ نے 11 بجے لوک سبھا میں ڈیجیٹل عام بجٹ پیش کیا۔ انھوں نے اپنے ٹیب سے بجٹ کی تقریر کو پڑھا۔انھوں نے تیسری بار عام بجٹ پیش کی، انھوں نے پانچ جولائی 2019 کو پہلی بار بجٹ پیش کیا تھا جو عبوری بجٹ تھا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے