ہماری آواز/چنڈی گڑھ، 02 فروری (پریس ریلیز) ہریانہ حکومت نے کسان تحریک کے دوران کسی گڑبڑی، افواہ اورغلط تشہیر کی پابندی کے پیش نظر کیتھل، پانی پت، جیند، روہتک، چرخی دادری، سونی پت، جھجّر میں وائس کال کو چھوڑ کر انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات پر پابندی کی مدت تین فروری شام پانچ بجے تک کے لیے توسیع کر دی ہے۔
اس سلسلے میں ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ یہ حکم علاقے میں امن قائم رکھنے، عوامی انتظام میں کسی بھی طرح کی گڑبڑی روکنے، ایس ایم ایس، واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر وغیرہ مختلف سوشل میڈیا کے ذریعے سے غلط تشہیر اور افواہوں کی تشہیر روکنے کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔
حکومت نے ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی وارننگ دی ہے اور تمام ٹیلی کام کمپنیاں اس حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔