متفرقات

علامہ کیفی بستوی کے تقریب سالانہ فاتحہ کی تکمیل

سدھارتھ نگر: ہماری آواز (نامہ نگار)، 22دسمبر//
ممتازالادباء مفکر ملت حضرت علامہ شاہ محمد قادری کیفی بستوی علیہ الرحمہ (سابق نائب صدرالمدرسین جامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا کھنڈسری سدھارتھ نگر یوپی انڈیا) کے سالانہ فاتحہ کا اہتمام آج مورخہ 6/ جمادی الاولیٰ 1442ھ مطابق 22/ دسمبر2020ء بروز منگل ان کے دولت کدہ پر حضرت علامہ مولانا مختار احمد قادری استاذ جامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا کی سرپرستی، حضرت علیہ الرحمہ کے صاحبزادگان بالخصوص مولانا شاہ عالم کیفی اور مولانا حبیب اللہ قادری کی نگرانی میں ہوا۔
ائمۂ مساجد، اساتذۂ مدارس عربیہ اور مختلف دارالعلوم اور جامعات میں تعلیم حاصل کرنے والے قرب وجوار کے طلبہ قرآن خوانی میں شریک رہے۔
حضرت علامہ مختار احمد قادری کی سرپرستی میں پونے ایک (12:45) بجے حضرت کے دولت کدہ سے نکل کر ان کے ذاتی باغ ( گاؤں کی مغربی سمت جہاں حضرت علیہ الرحمہ کا مزار مقدس ہے) میں پہنچ کر صلاۃ وسلام فاتحہ خوانی اور سرپرست تقریب کی دعاؤں کے ساتھ 1:05/ بجے (دوپہر) حضرت علیہ الرحمہ کی روح کو ایصال ثواب کیا گیا ۔
اس موقع پر علامہ انوارلحق رضوی، صوفی مبارک حسین رضوی، حافظ محمدحسن رضوی، مفتی برکت علی قادری، مولانا اشتیاق احمد مصباحی، قاری صابر علی مشاہدی، مولانا بدرالدین نوری، مولانا جمیل احمد قادری، ماسٹر امتیاز احمد خان اساتذۂ جامعہ مٹہنا ، مولانا طاہرعلی قادری، حافظ امیر احمدعلیمی، مولانا عبدالرحیم قادری، مولانا عبداللہ جانکی نگری، مولانا جمال احمد پپری ، مولانا سرتاج احمد جنید ڈیہہ، مولانا عبدالجبار بلہر وغیرہ موجود رہے۔ ساتھ ہی ساتھ حضرت علیہ الرحمہ کے دیگر عقیدت مندوں کی تعداد بھی اچھی خاصی تھی۔ حالات حاضرہ اور موسم کے مدنظر مزید کسی پروگرام کا پروگرام بنانا بھی دانش مندی کے خلاف تھا ، اسی وجہ سے دن ہی دن میں تمام تر تقریبات کی تکمیل ہوئی۔ حالات اور موسم کے سازگار ہونے پر حسب سابق شایان شان پروگرام کے انعقاد کا جذبہ سلامت ہے۔ الحمد للہ!

خاک پاے مفکر ملت
ازہرالقادری

جامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا
کھنڈسری سدھارتھ نگر یوپی انڈیا
9559494786

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے