متفرقات

کسانوں پر مظالم کھلی نا انصافی ہے: عبدالمعید چودھری

بلگرام/ہردوئی: ہماری آواز، 22دسمبر// زرعی قوانین کالعدم کیے جانے کے مطالبہ کو لے کر کسانوں کی تحریک جاری ہے، وہیں مرکزی حکومت کسی بھی طرح کسانوں کے مطالبات تسلیم کو تیار نہیں ہے یہ باتیں بھارتیہ کسان یونین (بھانو) کے ریاستی سیکریٹری قاری عبدالمعید چودھری نے یہاں جاری ایک بیان میں کہیں۔مسٹر چودھری نے الزام لگاتے ہوئے کہا کسانوں کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بجائے مرکزی حکومت اور اس کے گماشتے اس تحریک کو  ناکام بنانے پر آمادہ ہیں، انہوں نے کہا پولیس کے ذریعے کسانوں پر مظالم اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش ناانصافی پر مبنی ہے ، انہوں نے بتایا کسان تحریک کے دوران اب تک تقریباً 35 کسان جاں بحق ہو چکے ہیں ، اس کے باوجود اب تک کسانوں کے مسائل حل کرنے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ مسٹر چودھری نے فوت ہونے والے کسانوں کو مناسب معاوضہ دیے جانے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے