متفرقات

اس سال بھی عرس حضرت شیث پیغمبر علیہ السلام منایا جائےگا

(ایودھیا فیض آباد) محمدقمرانجم فیضی

رفیق ملت حضرت علامہ رفیق فیضی بلرامپوری صاحب قبلہ نے بیان جاری کرکے بتایا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی مورخہ/ 16-17 فروری 2021/مطابق 3-4 رجب المرجب 1442/کو سرزمین ایودھیا منی پربت روڈ فیض آباد میں حضرت سیدنا شیث پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام کا عرس پاک بہت ہی تزک واحتشام کے ساتھ منایا جائےگا۔نیز آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ بھی ہوگا۔جس کی سرپرستی جگر گوشۂ فاضل ملت آل علی اولاد حضور مخدوم اودھ پیر طریقت رہنمائے شریعت حضرت سید آصف میاں فردوسی مدظلہ العالی والنورانی سجادہ نشین درگاہ معلیٰ حضرت شیث پیغمبر علیہ السلام منی پربت روڈ اجودھیا فیض آباد یوپی فرمائیں گے۔جب کہ نقابت کے فرائض نقیب اعظم ہندوستان عطائے غوث اعظم حریص فیض قادری حضرت علامہ ڈاکٹر آصف رضا سیفی صاحب قبلہ پرتاپ گڑھ یوپی، اسیر حضور مخدوم اودھ بادشاہ شعر وسخن حضرت علامہ رفیق فیضی صاحب قبلہ بلرامپوری ،حضرت حافظ وقاری صفی اللہ بلرام پوری انجام دیں گے۔

اور مقرر خصوصی میں آسمان خطابت کے درخشندہ ستارے مجاہد اتراکھنڈ حضرت علامہ عرفان الحق صاحب قبلہ ،فاضل جامعہ ازہر مصر مذہبی اسکالر حضرت علامہ مفتی معین الدین صاحب قبلہ الازہری ےاترولہ ،فاضل جلیل عالم باعمل مفتی شہر فیض آباد حضرت علامہ مفتی معین الدین قبلہ اشرفی، خطیب دوراں استاذ العاملین حضرت علامہ مفتی محمد شاکر القادری فیضی اودے پور، عالم نوجوان فصیح اللسان حضرت علامہ عبدالسلام رضوی بلرام پوری،خطیب الہند ناشر مسلک اعلی حضرت حضرت علامہ احمد حسین صاحب قبلہ صدیقی سدھارتھ نگر، عاشق حضور شیعب الاولیاء اسلامک اسکالر خلیفہ حضور طاہر ملت حضرت علامہ اسرار احمد واحدی فیضی گونڈہ شرکت فرمائیں گے، اور زینت اسٹیج جملہ علماء و خطباء عظام اطراف و اکناف ہوں گے۔جب کہ آل انڈیا نعتیہ مشاعرے میں شریک ہونے والے شعراء کرام کچھ اس طرح ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ شاعر جناب قاری غلام نور مجسم اناؤ، اسیرحضور مجاہد ملت قاری محمد علی فیضی سدھارتھ نگر،عطاء سرکار مسولی شاعر ہندوستان محترم قاری ذاکر اسمعیلیٰ صاحب بہرائچ شریف ،شاعر اہلسنت محترم صدام وحیدی صاحب بنارس، شاعر خوش فکر محترم اعظم اقبال بنارسی، اسیر حضور فاضل ملت قاری نور عالم نوری سہیا پوری، مداح رسول محترم امیرحمزہ خلیل آبادی وجملہ شعراء کرام اطراف واکناف، جب کہ آل انڈیا نعتیہ مشاعرے کے نگراں حضرت مولانا شفیق احمد صاحب، حضرت مولانا الحاج شکیل احمد صاحب، حضرت مولانا عبدالمبین صاحب، حضرت مولانا مشتاق احمد صاحب، حضرت حافظ وقاری صدیق صاحب، حضرت مولانا ڈاکٹر شفیق صاحب مشاہدی، حضرت مولانا ریاض الدین صدیقی،میزبان علماء کرام میں حضرت صوفی سہیل صاحب صابری، حضرت مولانا احمد علی صاحب تیغی ، شامل ہیں اور اس مشاعرے کےکنوینر مفتی محمد ضیاءالحق قادری استاد مرکز جامعہ دارالقرآن کیرلا ہوں گے۔عرس میں شامل ہونے والے حضرات کے لئے ماسک کا استعمال کرنا بےحد ضرروی ہوگا ۔۔سبھی حضرات سے عرس پاک میں شرکت کی درخواست ہے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے