متفرقات

جشن عید میلاد النبی آج

نوساگر/مہراج گنج: ہماری آواز 12جنوری/ آج شام بعد نماز عشا بمقام نوساگر متصل بنگلہ چوراہا برجمن گنج مہراج گنج میں عالی جناب بابا محمد سلیم صاحب کے والد مرحوم شہرت علی کے ایصال ثواب کے لیے جشن عید میلاد النبی کا انعقاد کیا جائے گا۔
جس کی صدارت مبلغ اسلام محبوب العوام حضرت علامہ قاری محمد شبیر یارعلوی صاحب قبلہ(لکچھمی پور) فرمائیں گے، جبکہ نظامت کے فرائض نقیب اہل سنت حضرت مولانا آصف رضا تنویری صاحب انجام دیں گے۔
آج شام ہونے والے اس شاندار محفل پاک میں خطیب ہندوستان ماہر تقابل ادیان حضرت علامہ صاحب علی چترویدی صاحب قبلہ پرنسپل دارالعلوم امام احمد رضا، بندیشرپور سدھارتھ نگر اور خطیب ملت حضرت مولانا مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی کا خطاب ہوگا، اور بلبل نیپال حضرت قاری صادق رضا نیپالی، مداح خیرالانام حضرت حافظ شاہ عالم رضوی مہراج گنجوی، بلبل باغ مدینہ حضرت مولانا الطاف رضا نیپالی اور قاری محمد کلیم رضوی بارگاہ رسالت مآب میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔
بانی پروگرام عالی جناب سلیم بابا نے مسلمانان قرب وجوار سے جشن عید میلاد النبی میں شرکت کی اپیل کی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے