متفرقات

روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا 72واں یوم جمہوریہ، ڈی۔ایم۔ و ایس۔پی۔ کو ضلع پولیس بل،این۔سی۔سی۔ بٹالین نے پیش کی سلامی

جمہوری نظام سب کو مساوات کا درجہ دیتا ہے: ڈی۔ایم۔

مشرقی چمپارن: ہماری آواز(عاقب چشتی)26جنوری

ضلع کے سبھی سرکاری و غیر سرکاری دفاتر,اسکول و کالجز اور مدارس میں ہوئی تقریب پرچم کشائی روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد ہوئی اس مرتبہ کووڈ 19 پروٹوکول کی وجہ سے کسی بھی محکمہ کی جانب سے جھانکی نہیں نکالی گئی اور نہ ہی کسی عظیم تقریب کا انعقاد کیا گیا گاندھی میدان موتی ہاری میں ڈی ایم ایس کے اشوک نے پرچم کشائی
ڈی ایم نے ضلع باشندگان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام سبھوں کو مساوات کا درجہ دیتا ہے اور جمہوری نظام ہی ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے اور یہ نظام ہماری شان اور پہچان ہے جمہوری آئین کی پاسداری کرنا ہر ہندوستانی کا فریضہ ہے جمہوری نظام نے ہر ملکی کو برابر کا درجہ ہے ہماری تہذیب و تمدن پوری دنیا سے مختلف ہے۔
اس موقع سے منعقدہ پریڈ میں بہتر مظاہرہ کرنے والے ٹکریوں کو ٹرافی اور توصیفی سند سے نوازا گیا اور ڈی ایم و ایس پی نے ہردیا پنچایت کے مہادلت بستی میں کرشن رام کے دروازہ پر منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کیا اور بچوں کے درمیان ٹافی تقسیم کی۔

جبکہ دارالعلوم قادریہ رضاء العلوم کے ناظم اعلی نے پرچم کشائی کے بعد کہا کہ 26 جنوری 1950ء کو ہندوستانی تاریخ میں اہمیت اس لیے حاصل ہے کہ اس دن ہندوستان کے آئین کا نفاذ کیا گیا اور ہندوستان ایک خود مختار ملک اور ایک مکمل طور پر رپبلکن یونٹ بن گیا جس کاخواب ہمارے رہنمائوں نے دیکھا تھا، اپنے خون جگرسے گلستاں کی آبیاری کی تھی اور اپنے ملک کی خود مختاری کی حفاظت کے لیے جام شہادت بھی نوش کیاتھا چنانچہ آئینی نفاذ کے دن کے طور پر 26 جنوری کوبطور یاد گار منانے کے لیے طے کیا گیا یہ دن آزاد اور جمہوریۂ ہند کی حقیقی روح کی نمائندگی کرتا ہے
جبکہ کیسریا تھانہ احاطہ میں تھانہ انچارج ونے کمار,انسپیکٹر دفتر میں انسپیکٹر انل کمار,پرائمری ہیلتھ مرکز میں میڈیکل آفیسر انچارج ڈاکٹر شرون پاسوان, ایس کے یادو ڈگری کالج میں پرنسپل سمترا کماری یادو,ڈاکٹر کلام کالج راجپور میں ظفراللہ خان,کیسریا مدرسہ وکیلیہ میں الحاج حبیب احمد,مدرسہ قادریہ میں مولانا سراج الحق اشرفی,مدرسہ ابوحنیفہ میں مولانا غلام مصطفیٰ نے پرچم کشائی کی
اس موقع سے وصیل احمد خان,وجے جیسوال,ڈاکٹر آرکے دوبے,عرفان الحق خان,پرفل کنور,نظام الدین خان,قاری عبید رضا,نعمت اللہ جامعی,ناز محمد قادری,شرف الدین چشتی سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے