از قلم: ابوالمتبسم ایاز احمد عطاری، پاکستان
آپ کی تحریر ہر دل عزیز کیسے بنے ؟ آپ کی تحریر مقبول عام کیسے بنے ؟ اسی کے متعلق پانچ ایسے راز عرض کرتا ہوں جن سے آپ کی تحریر مقبول ہوگی۔
راز نمبر1: تحریر لکھنے کا مقصد اللہ تعالی اور اس کے پیارے حبیب علیہ الصلاة و السلام کی خوشنودی اور لوگوں کی اصلاح کرنا ہو۔
راز نمبر2: تحریر کو تحریر کے انداز پر لکھیں ؛ خط کے انداز پر نہ لکھیں ؛ کسی کی نقالی نہ کریں ؛ جو لکھیں اپنے سے لکھیں۔
راز نمبر3: شوق ؛ لگن ؛ جزبہ ؛ مستقل مزاجی کے ساتھ لکھیں۔ اس طرح کرنے سے آپ کی ہر تحریر پچھلی تحریر سے بہتر ہوتی جائے گی۔
راز نمبر4: اپنی تحریر کی مقبولیت چاہتے ہیں تو دوسروں کو تحریر سکھانا شروع کریں ؛ کیونکہ کسی نے کیا خوب کہا کہ ” کسی اور کو آگے بڑھائو ، اگر آپ بڑھنا چاہتے ہو۔
راز نمبر5: جو بات تحریر کریں وہ درد دل سے لکھیں۔ کیونکہ جو بات دل سے نکلتی ہے وہ اثر رکھتی ہے۔