تعلیم

تعلیم کے بغیر قوم و ملت کی تعمیر و ترقی ناممکن: مولانا قمر انیس قاسمی

مدرسہ عربیہ اسلامیہ، جہاں آباد،( میں ہفتہ برائے ترغیب تعلیم و تحفظ اردو) کے تحت منعقد مشاورتی مجلس میں وفد امارت شرعیہ کا اظہار خیال

جہاں آباد: 7 فروری/ ہماری آواز(پریس ریلیز)

ہفتہ برائے ترغیب تعلیم و تحفظ اردو کے تحت امار ت شرعیہ کی ریاست گیر تعلیمی تحریک کے چرچے چہار جانب گونج رہے ہیں پہلے مرحلے میں بہار کے مختلف اضلاع میں مشاورتی، نشست منعقد ہو چکے ہیں ، اسی کا کڑی امارت شرعیہ کا کارواں اب اپنے آخری پڑاؤ کی طرف ہے ،مختلف جگہوں سے ملنے والے مثبت رد عمل اورلوگوں کے جوش وخروش کو دیکھ کر لگتا ہے کہ امار ت شرعیہ کی جانب سے صحیح وقت پر اٹھایا ہو ا بہت ہی ضروری قدم ہے ۔امارت شرعیہ کے اس تعلیمی کارواں کا ایک حصہ مولانا قمر انیس قاسمی صاحب معاون ناظم امارت شرعیہ کی قیادت میں آج 07 / فروری کو جہاں آباد،شہرکی قدیم دینی درسگاہ مدرسہ اسلامیہ جہاں آباد میں، اپنے وقت کے عظیم قائد ملت اسلامیہ کے آبرو حضرت امیر شریعت مفکر اسلام حضرت مولانا محمدولی رحمانی صاحب مد ظلہ و مولانا محمد شبلی القاسمی قائم مقام ناظم امارت شرعیہ کا اس اہم پیغام کو لے کر حاضر ہوا ،جس کے تین اہم ایجنڈا ہیں’ پہلا بنیادی دینی تعلیم کے فروغ کے لیے ہر آبادی میں دینی و تعلیمی مکتب کا قیام،دوسرا قوم کے لوگوں کو معیاری عصری ادارے قائم کرنے کی ترغیب اور تیسرا اہم جزء اردو زبان کا تحفظ ان خیالات کااظہار اس وفد کے روح رواں امارت شرعیہ کے معاون ناظم مولانا قمر انیس قاسمی نے جہاں آباد کے مختلف بلاکوں سے آۓ ہوے علماء کرام ائمہ مساجد دانشورانِ سماجی کارکنان قوم وملت کے درد وفکر رکھنے والے افراد کے درمیان کہا اور اس اہم مشاورتی پروگرام میں کئ اہم راۓ آئ جو قابل عمل بھی قائد وفد نے قومی نئ تعلیمی پالیسی کے تعلق سے اور اس کے مضر اثرات سے بھی آگاہ کیا ہے انہوں نے بڑا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا جس پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے توسط سے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا گیا اقرا باسم یعنی پڑھو علم و قلم پر ذور دیا گیا ہوں وہ قوم اس میدان میں کیوں ہیں، پیچھے ، امارت شرعیہ کے اس وفد میں معاون قاضی شریعت مولانا عبد اللہ انس قاسمی ، راقم الحروف محمد ابوذر مفتاحی امارت شرعیہ اور مولانازین الحق قاسمی مبلغ امارت شرعیہ بھی شریک تھے مولانا اکبر علی قاسمی مبلغ امارت شرعیہ۔اجلاس کی صدارت پروفیسر محمد عقیل احمد جہاں آبادنے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا وقاری سمیع اللہ قاسمی مدرس مدرسہ اسلامیہ عربیہ جہاں نے آبادانجام دیے ، ضلع جہاں آباد کے قاضی شریعت مولانا محمد اصغر علی قاسمی نے تمہدی کلمات کی اور اس اہم مشاورتی پروگرام میں آۓ ہوے حضرات کا شکریہ ادا کیا اور امارت شرعیہ کا تعارف کرایا۔امارت شرعیہ کے معاون قاضی مولانا عبد اللہ انس قاسمی نے دونوں مدعا پر مغز خطاب کیا،اجلاس کے اختتا م پر ایک ضلعی کمیٹی کی تشکیل بھی دی گئی ہے، جہاں آباد،صدر ماسٹر شکیل قادری نائب صدر مولانا مسلم ایاز سکریڑی مولانا سمیع اللہ مدرسہ عربیہ جہاں آباد نائب سیکرٹری مولانا محمد آفاق کنویئر رضی احمد نائب مولانا جاوید اجلاس میں جہاں آبادضلع کے مختلف بلاکوں سے علماء، ائمہ ، دانشوران اور سیاسی و سماجی کارکنان اور اصحاب و فکر و نظر نے شرکت کی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے