تعلیم

اردو پر مہارت کیسے حاصل کریں؟

تحریر: ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری، پاکستان

زبانوں کی بنیاد اہل زبان کے استعمال پر ہوتی ہے۔ قواعد و قوانین بعد میں وضع ہوتے ہیں۔ اور کوئ بھی زبان ہو وہ کسی حد تک تو اپنے اصولوں کے مطابق چلے گی لیکن بعد میں وہ سماع پر موقوف ہوجائے گی (یعنی:: ایسے اس زبان والوں سے سنا ہے) اور اپنے ہی اصولوں کے خلاف استعمال ہوگی۔

زبانوں میں سے ایک لینگوج اردو بھی ہے۔ اور اردو زبان ایک پیاری زبان ہے۔ اس زبان پر لوگ باقاعدہ پی ایچ ڈی کرتے ہیں۔ اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اردو زبان کی اہمیت کم ہوتی جارہی ہے۔ اوراس زبان کو سیکھنے کا سلسلہ بھی آہستہ آہستہ کم ہوتا نظر آرہا ہے ۔

اردو زبان جسے "بے چاری اردو” کہا جائے تب بھی غلط نہیں ہوگا۔ مجھے یہ کہنے دیں کہ تقریبا %90 اردو زبان کا حال ناگفتہ به ہے۔ اس کی وجہ نا قدری اور اہمیت کا نہ ہونا ہے۔

اردو زبان پر مہارت حاصل کرنے کیلئے 10 باتیں عرض کرتا ہوں۔ ان شاء اللہ عزوجل ان باتوں پر عمل کرنے سے آپ کی اردو اچھی ہوجائے گی اور آپ مذکر و مئونث میں فرق کر سکیں گیے۔

1️⃣ اردو زبان کی گرائمر کا علم ہونا :-

2️⃣ اردو کو اردو کے انداز پر لکھیں ، بولیں اور اسی کا لہجہ اختیار کریں ، اور اسی کی گرائمر کے مطابق چلیں :-

3️⃣ اردو شاعری پڑھا کریں :-

4️⃣ اپنی گفتگو میں اردو کے محاورات استعمال کریں :-

5️⃣ اردو کا املاء کرتے رہنا :-

6️⃣ اردو کی ترجمانی کرنا :-

7️⃣ سوچیں بھی اردو میں
اور بولیں بھی اردو میں :-

8️⃣ اگر آپ کو اردو سیکھنی ہے تو بولنے میں عار محسوس نہ کریں :-

9️⃣ اردو ادب کا مسلسل مطالعہ کرنا :-

🔟 محنت کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتے رہنا:-

اسی قول پر تحریر کو اختتام کر رہا ہوں کہ مشکل وقت سبھی پر آتا ہے ، کوئ نکھر جاتا ہے ، کوئ بکھر جاتا ہے

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button