متفرقات

آئی۔پی۔ایس۔ سید محمد افضل قادری نے خدمت خلق سے تمام لوگوں کا دل جیت لیا: پروفیسر سید سراج الدین اجملی

علی گڑھ: ہماری آواز(ضیاء الرحمٰن امجدی)22 دسمبر// درگاہ برچھی بہادر علی گڑھ میں سکریٹری نور محمد صاحب کی جانب سے سید محمد افضل میاں قادری برکاتی کی یاد میں تعزیتی نششت کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوئی بعدہ نعتیں پڑھی گئیں. تعزیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سید سراج اجملی(علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ) صاحب  نے کہا کہ حضرت سید محمد افضل قادری نے خدمت خلق سے تمام لوگوں کا دل جیت لیا، انہوں نے اپنے فکروعمل سے ہر خاص وعام کو اپنا گرویدہ بنالیا تھا. انہوں نے پولیس سروس میں عظیم منصب پر فائز ہوکر بڑے ایمان دارانہ اور حق شناس رویہ اپناکر ملکی خدمات انجام دی. مولانا نسیم نے کہا،’حکومت، افسران، ماتحتوں اور عوام میں یکساں مقبول ہونا نہایت مشکل ہے۔ اس قدر خوش اخلاق اور متوازن ہونا‘ یہ ایس ایم افضل قادری کا ہی کمال ہے۔ اور ایسا کیوں نہ ہو؛ ان کی پیدائش معروف خانوادہ برکاتیہ میں ہوئی اور ان کی تربیت پاکیزہ ماحول میں خانقاہ مارہرہ کے سجادہ نشین اور ان کے والد سید مصطفیٰ حیدر حسن ’احسن العلماء‘ نے کی تھی جو اپنے وقت کے ممتاز سماجی، روحانی اور دینی عبقری شخصیت تھے۔مولانا نسیم صاحب نے پروگرام کی رپورٹ لکھواتے ہوئے ضیاء الرحمن امجدی سے کہا کہ دس بجے دن درگاہ برچھی بہادر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اس کے بعد علماء کرام نے حضرت سید محمد افضل میاں قادری کی زندگی پر روشنی ڈالی، بہت بڑی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی ۔صلاۃ وسلام کے بعد حضرت سید محمد افضل میاں قادری کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی. امجدی، علی گڑھ 

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے