مالیگاؤں: ہماری آواز(نامہ نگار) 22دسمبر// علم و تحقیق اور آگہی سے خیالات کی وادیاں عطر بیز ہیں۔ صالح مطالعہ بزمِ افکار کو روشن کرتا ہے۔ اسی مقصد سے ہر سال نوری مشن کی جانب سے مطبوعات کے سیٹ ملک بھر کی لائبریریوں، خانقاہوں اور اہم شخصیات کوبھیجے جاتے ہیں۔ اسی روایت کے پیش نظر نوری مشن کی تازہ ۸؍ مطبوعات، جیلانی مشن کی دو مطبوعات اور رضا اکیڈمی کا سالانہ مجلہ یادگارِ رضا (شمارہ ۲۷) کے سیٹ سجادہ نشینانِ بزم روحانیت، اہلِ علم و تحقیق، مدارس و جامعات اور کئی یونیورسٹیوں کے شعبۂ اردو کی لائبریریوں کو بھیجے گئے۔ اس ضمن میں نوری مشن کے منتظمین نے کہا کہ بحمدہٖ تعالیٰ نوری مشن کی مطبوعات عموماً تحفتاً پیش کی جاتی ہیں؛ جس سے دینی، علمی، اعتقادی رخ سے فوائد سامنے آ رہے ہیں۔ یوں ہی کتابوں کے سیٹ پابندی کے ساتھ ملک بھر میں متعین مقامات پر بھیجے جاتے ہیں۔ امسال ۱۵۰؍ مقامات پر یہ سیٹ روانہ کیے گئے۔ جس کے لیے علماے کرام، مشائخ و سادات نے نوری مشن کو دعاؤں سے نوازا۔ اشاعتی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے مزید استحکام کے لیے دعائیں کیں۔ واضح ہو کہ مطبوعات میں سیرت، فقہ، اصلاح، تزکیہ، معاشیات اور معاصر عناوین کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مصنفین میں حجۃ الاسلام علامہ حامد رضا خان قادری، پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد، مفتی محمد مجیب اشرف، علامہ قمرالزماں اعظمی، مولانا محمد افروز قادری، پروفیسر عبدالمجید صدیقی، غلام مصطفی رضوی شامل ہیں۔ کتابیں تحقیق و آگہی کے جذبات سے پُر ہیں اور علم کی شمع فروزاں ہوتی ہے۔ یوں ہی سوشل میڈیا/انٹرنیٹ/ویب سائٹس کے ذریعے مشن کی مطبوعات کے قارئین کا ایک وسیع حلقہ ہے۔ جو ساری دُنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ استحکام بخشے-
متعلقہ مضامین
عشق رسولﷺ مسلمانوں کے لیے سرمایہ ایمان ہے: الحاج محمد سعید نوری
ممبئی: ہماری آواز(محمد قمر انجم قادری) 27 دسمبر//پریس ریلیز.رسول کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی محبت ایمان کا جوہر ہےایک مسلمان جس کے دل میں ذرہ برابر بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہو خواہ کتنا بڑا گنہگار کیوں نہ ناموسِ رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے خلاف ایک حرف بھی برداشت نہیں […]
دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں عرس سید الشہداء فی الہند آج، سربراہ اعلیٰ کی ہوگی خصوصی آمد
سدھارتھ نگر: 26 فروری/ ہماری آواز(نامہ نگار)مرکزی درس گاہ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں سیدالشہداء فی الہند سید سالار مسعود غازی علیہ الرحمۃ و الرضوان کا عرس سراپا قدس منایا جائے گا۔ اس مناسبت سے آج شام ایک شاندار محفل پاک کا انعقاد کیا جانا ہے جس میں خصوصی آمد شیخ الاساتذہ استاذ الفقہاء […]
امت محمدیہ ﷺ کیوں پریشان ہے؟ آئیے قرآن اور حدیث مصطفٰیﷺ سے پوچھیں۔
من جانب : اے رضویہ ممبئی مرکز جامعہ نظامیہ صالحات کرلا دن لَہْو میں کھونا تجھے شب صبح تک سونا تجھےشرمِ نبی خوفِ خدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں اللّٰہﷻ کی عطا اللّٰہ کی رحمت بے شمار ہے۔ سب سے بڑی رحمت یہ کہ ہمارے دلوں میں اپنے محبوب وجہ تخلیقِ کائنات صلی اللہ […]