تعلیم

چھٹی سے بارہویں کلاس تک کی پڑھائی جلد شروع ہوسکتی ہے: یوگی

ہماری آواز/لکھنو، 2فروری (پریس ریلیز) اترپردیش میں کورونا انفیکشن کی شرح میں مسلسل آرہی کمی کے درمیان حکومت چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی پڑھائی جلد شروع کرنے پر غور کرے گی وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو ان لاک نظام کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی گائڈ لائنس کے مطابق اسکولوں میں کلاس چھ سے بارہویں جماعت تک کی پڑھائی آئندہ دنوں میں شروع کرنے کے سلسلہ میں غور کیا جائے۔ انہوں نے صورتحال کا مکمل طورپر جائزہ لینے کے بعد ہی ان کلاسوں کی شروعات کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا انفیکشن کی شرح میں قابل ذکر کمی درج کئے جانے کے باوجود ہر سطح پر احتیاط قائم رکھنا ضروری ہے۔ کووڈ۔19کی ٹیسٹنگ کا کام مکمل صلاحیت کے ساتھ کیا جائے۔کانٹیکٹ ٹریسنگ اور سرویلانس سسٹم کو فعال رکھا جائے۔ کووڈاسپتالوں کے نظام کو چست درست رکھا جائے۔ انہوں نے کووڈ۔19سے بچاو کے سلسلہ میں لوگوں کو مسلسل بیدار کئے جانے پربھی زور دیا۔
مسٹر یوگی نے کہاکہ ریاستی حکومت دوردراز کے علاقوں تک بہت طبی سہولیات دستیاب کرانے کے لئے عہد بند ہے۔ اس کے تحت دیہی علاقوں میں صحت خدمات کو مضبوط کیا جاررہا ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے