تعلیم

نحوی اجراء کرنے کا طریقہ

تحریر: ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری، پاکستان

  • 1۔ کلمہ اسم ہے یا فعل یا حرف ؟
  • 2۔ اگر اسم ہے معرب ہے یا مبنی؟
  • 3۔ اگر مبنی ہے تو مبنی الاصل یا مشابہ مبنی الاصل ؟
  • 4۔ مبنی الاصل ہے تو کونسی قسم ؟ مشابہ مبنی الاصل ہے تو کونسی قسم؟
    اس کا اعراب کیا ہے؟
  • 5۔ اگر معرب ہے تو پھر بتائیے واحد ، تثنیہ یا جمع ہے ؟
  • 6۔ جمع ہے تو کونسی قسم ؟
    سالم ، مکسر ، قلت یا کثرت ؟
  • 7۔ مذکر ہے یا مئونث ؟
  • 8۔ اگر مئونث ہے تو مئونث کی کونسی قسم ہے ؟
  • 9- معرفہ ہے یا نکرہ ؟
  • 10- اگر معرفہ ہے تو معرفہ کی اقسام میں سے کونسی قسم ہے؟
  • 11۔ منصرف ہے یا غیر منصرف ؟
  • 12۔ اگر غیر منصرف ہے تو دو اسباب کونسے ہیں ؟
  • 13۔ اگر معرب ہے تو وجوہ اعراب میں سے کونسی قسم ہے ؟
  • 13۔ مرفوعات ، منصوبات ، مجرورات میں سے کیا ہے ؟
  • 14۔ یہ کلمہ عامل ہے یا معمول ؟
  • 15۔ اگر عامل ہے تو عامل کی کونسی قسم ہے ؟
  • 16۔ لفظی ہے تقدیری ؟
  • 17۔ لفظی ہے تو بالحرکت یا بالحرف ہے ؟
    اور اگر تقدیری ہے تو بالحرکت یا بالحرف ؟
  • 18۔ اعراب اصلی ہے یا تبعی؟
  • 19۔ اگر یہ کلمہ حرف ہے تو معانی ہے یا مبانی ؟
  • 20۔ معانی ہے تو حروف عاملہ و غیر عاملہ میں سے کیا ہے ؟
  • 21۔ اگر عاملہ میں سے ہے تو عاملہ افعال میں سے ہے یا عاملہ اسماء میں سے ؟
  • 21۔ اگر غیر عاملہ میں سے ہے تو حروف معانی میں سے کون سی قسم میں سے ہے ؟

تنبیہ: ابتداءً اس طریقے پر عمل کرنا کافی مشکل ہوگا۔
لیکن کچھ عرصے کے بعد آپ کیلئے آسان ہوجائے گا۔ اور ” ان شاء اللہ عزوجل” کچھ ہی عرصے میں آپ کیلئے نحوی اجراء کرنا بالکل آسان ہوجائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے