متفرقات

والدین کا نافرمان کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا ہے: مولانا صاحب علی چترویدی

مڑلا/سدھارتھ نگر: 2فروری/ ہماری آواز(نامہ نگار)
آج دوپہر چتیا بازار ضلع سدھارتھ نگر کے موضع مڑلا میں جشن عید میلاالنبی کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز قرآن مقدس کی پاکیزہ تلاوت سے جس کے بعد حضرت مولانا علی حسن اشرفی اور مولانا رحمت اللہ صاحب نے بارگاہ رسول میں خراج عقیدت بشکل نعت پیش کیا۔ محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے مشہور زمانہ خطیب ماہر وید و قرآن خطیب ہندوستان حضرت علامہ صاحب علی چترویدی نے حقوق والدین پر عمدہ گفتگو فرماتے ہوئے کہا کہ جو بیٹا والدین کی نافرمانی کرتا ہے وہ کبھی کسی شعبہ حیات میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ جبکہ فرماں بردار اولاد کی نشانی یہ ہے کہ وہ زندگی بھر والدین کی خدمت کرتا رہے اور جب دنیا سے ان کا جانا تو ان کے حق میں ایصال ثواب کرتا رہے کیوں بخاری شریف کی صحیح حدیث میں آقاے کریم کا فرمان عالی شان ہے کہ آدمی کے مرنے کے بعد اس کا اعمال نامہ بند ہوجاتا ہے مگر تین امور کے ذریعہ اسے نیکیاں ملتی رہتی ہیں۔ یہی ایصال ثواب کی اصل ہے جس پر ہم اہل سنت والجماعت عمل پیرا ہیں، کسی خاندانی رسم و رواج کی وجہ سے نہیں۔
محفل پاک کا اختتام حضرت مولانا صفات احمد صاحب قبلہ فیضی کی دعاؤں پر ہوا۔ اس موقع پر حضرت مولانا افسر علی موجود رہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے