متفرقات

یومِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ منانا ایمان و عقیدہ کی پہچان ہے

کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کے زیر اہتمام حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی شان میں منعقدہ محفل میں سید محمد امان میاں قادری کااظہار خیال

علی گڑھ: 05/فروری، ہماری آواز (ضیاء الرحمن امجدی) مدرسہ غریب نواز ، قادری مسجد کبیر کالونی،علی گڑھ میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں بعد نماز عشاء ایک محفل منعقد کی گئی ۔محفل پاک کا آغاز قاری غلام صدرالوریٰ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، سید محمد عامر علی نے حمد باری تعالیٰ پیش کی، نعت و منقبت معروف ثناخواں سید فرقان علی قادری علی گڑھ، محمد حسین ،نورالحسن ،احمد رضا ،محمد فرقان (متعلم  مدرسہ غریب نواز،علی گڑھ)نے پیش کیں۔ 
محفل  سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبد المصطفیٰ مصباحی نے صحابہ کرام کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں صحابہ کرام انبیاء کرام  کےبعد سب سے افضل انسان ہیں اور ان میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سب سے افضل ہیں۔اور یہ بھی فرمایا کہ صحابہ کرام سے محبت کرنا ایمان کی نشانی ہے،صحابہ کرام وہ ہیں، جن سے اللہ راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں۔نبی کریم ﷺ کی حدیث پاک میں ہے ہمارے آقانے فرمایاکہ کسی کے مال نے مجھے اتنا نفع نہیں دیا جتنا ابوبکرکے مال نے مجھے نفع دیا ہے۔آپ  ہمشہ اپنی جان و مال کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کے لیے تیار رہا کرتے تھے۔ اسلام کی تبلیغ میں آپ کے خاندان کی اہم قربانی ہے، ان کا صبر اور ایثارلائق تقلید ہے۔ اس سے ہمیں دین کی خدمت اور ایثار وقربانی کا جذبہ ملتاہے۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمیں اہل بیت کی محبت سکھائی، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا یوم منانا گویا اپنے بچوں کو صحابہ کرام و اہل بیت اطہار کی محبت سکھانا ہے۔خصوصی خطاب میں حضرت شیخ نعمان احمد ازہری نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی فضیلت احادیث کی روشنی میں  بیان کرتے ہوئے فرمایااللہ عزوجل نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو چند خصوصیات ایسی دی تھیں جو دوسرے صحابہ کو نہیں دی، اس وجہ سے بھی آپ سب سے افضل ہیں۔ حضرت ابوبکر صدیق سب سے کامل مسلمان ہیں. ہم حضرت ابو بکر کی سیرت پاک کا تذکرہ کر رہے ہیں تو اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ ہم آپ کی سیرت پر عمل کریں۔ ہم پر ضروری ہے کہ ہم سیدنا ابوبکر کی حیات سن کر اپنی زندگی میں تبدیلی لائیں تبھی ان سے محبت کا حق ادا ہو سکتا ہے ۔ آخر میں محبوب العلماء حضور سید محمد امان میاں قادری( ڈائریکٹر البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ) مدظلہ العالی نے آئے ہوئے تمام مہمانان، ائمہ کرام اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ انبیا ءکے بعد سب سے اعلیٰ اور افضل شخصیت حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی ہے ۔مزید فرمایا کہ تابعین ِکرام حضرت ابوبکر صدیق کی محبت اپنے بچوں کوسکھاتے تھے ہمیں بھی چاہیے کہ حضرت ابو بکر صدیق کی محبت اپنے بچوں کے دلوں میں ڈالیں۔ہمیں حضرت ابوبکر صدیق اور دیگرصحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زندگیوں کو پڑھنا چاہیے اور اپنے بچوں کو بھی بتانا چاہیے اور آج ہم نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پیارے چہیتے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا یوم منا رہے ہیں یہ  ہم سب کے لیے باعث سعادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ منانا ایمان و عقید کی پہچان ہے. بنگلور کرناٹک سے خصوصی مہمان کےطور پر حضرت مولانااصغر علی(خطیب وامام جامع مسجد رام نگرم و مدرس مدرسہ حضرت بلال بنگلور کرناٹک) صاحب تشریف لائے نظامت کے فرائض حافظ محمد عبدالرب نے بحسن و خوبی انجام دیا۔ منتظم محفل نے رپورٹ تحریر کراتے ہوئے ضیاء الرحمن امجدی سے کہا کہ ان شاءاللہ مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد وحید نگر علی گڑھ میں 12 فروری بروز جمعہ بعد نماز عشاء یومِ صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ انعقاد کیاجائے گا.  اس موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر عبدالوحید، پروفیسر صغیر چشتی( اے ایم یو)، ڈاکٹر یوسف(لائبریرین، اے ایم یو)، سلمان صابرصاحب (اے ایم یو)، ڈاکٹر مصور علی(اے ایم یو)، سید مصطفیٰ علی قادری صاحب ، محمد اکبر قادری صاحب ، مفتی ڈاکٹر جاوید عالم مصباحی، ڈاکٹر سلمان رضا علیمی، مولانا نسیم احمد مصباحی، مولاناشمشاد اجمل قادری، مولانا ساجد عالم نصیری، مولانا عارف رضا نعمانی، مولانا ضیاءالرحمٰن امجدی، مولانا سید اوصاف علی مجددی، مولانا افتخار، قاری شعیب رضا،قاری جاوید احمد قادری، قاری محمد اسلام اور علی گڑھ کی مختلف مساجد کے ائمہ کرام و اساتذۂ کرام، اس کے علاوہ مدرسہ غریب نواز کے طلبہ اور دیگر حضرات شریک تھے۔ محفل کا اختتام محبوب العلماء حضور سید محمد امان میاں قادری مدظلہ العالی کی دعا سے ہوا۔
زیر اہتمام : کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے