کانپور:5فروری/ ہماری آواز(نامہ نگار) شہر میں واقع مسجد عزیز فاطمہ سول لائن شہر کانپور میں بعد نماز جمعہ افضل البشر بعد الانبیاء سید المتقیین حضرت سدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یوم وصال پر یوم صدیق اکبر کا پروگرام شان و شوکت و تزک و احتشام کے سیاتھ منایا گیا۔
جس میں امام مسجد ہذا و استاذ دارالعلوم ضیائے مصطفی ٰ کانپور و مفتی اعظم گنگاگھاٹ اناؤ فخر صحافت تاجدار خطابت ناشر مسلک اعلیٰ حضرت خلیفہ رفاعی کانپور حضرت مولانا مفتی محمد تیسیر الدین تحسین رضاقادری رفاعی نے سرکار خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی حیات و خدمات تفقہ فی العلوم الشریعہ ایثار و محبت رسول و اتباع سنت نبوی کے موضوع پر خطابت فر ماتے ہوئے کہا کہ الللہ تعالیٰ نے حضرت صدیق اکبر کو بہت سی خوبیوں سے نوازہ تھا قرآن کی متعدد آیات مبارکہ صدیق اکبر کی تائید و فضیلت پر نازل فرمائی ہیں۔
احادیث مبارکہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سرکار صدیق کی افضلیت تمام صحابہ پر ہونے کی تصریح فرمائی ہیں نیز حضرت صدیق اکبر نے سرکار دوعالم ﷺ کی حیات ظاہری میں مسجد نبوی میں لوگوں کو حضور کی جگہ پر ١٧ سترہ نمازیں پڑھائیں ہیں۔
سارے نبیوں کے بعد پوری دنیا میں حضرت سیدنا صدیق اکبر سے بڑھکر کوئی افضل و بر تر نہیں ہے
اس پر جمہور صحابہ و جمہور تابعین و تبع تابعین کا اجماع و متفقہ فیصلہ و عمل ہیں
آخر میں صلوٰ تہ و سلام اور حضرت مفتی قادری صاحب کی دعاء پر یوم صدیق اکبر کا شاندار اختتام
پذیر ہوا۔
خصوصی شرکاء میں مولانا مناظر حسین دیناجپور مولانا فیضان رضا ضیائی حاجی پاروبھائی صدر مسجد ہذا
جاوید بھائی وغیرہم کے نام شامل ہیں ۔
منجانب: مسجد عزیز فاطمہ سول لائن کانپور