کانپور: 7فروری/ ہماری آواز (پریس ریلیز) شہر کی مسجد عزیز فاطمہ سول لائن کانپور میں آج قاضی شہر کے لیے تعزیتی جلسہ منعقد ہوا۔
جلسہ تعزیت سے خطاب کر تے ہوئے امام مسجد ہذا و خلیفہ حضور کمال ملت رفاعی سرکار و خلیفہ حضور شیخ الاسلام علامہ مدنی میاں قبلہ اشرفی الجیلانی ۔ مولانا تیسیر الدین المعروف بہ تحسین رضاقادری اشرفی رفاعی مدرس دارالعلوم ضیائے مصطفیٰ کانپور نے کہا کہ قاضی شہر کانپور ناشر مسلک اعلیٰ مفکر قوم و ملت حضرت علامہ الحاج محمد ریاض احمد رضوی حشمتی علیہ الرحمتہ ۔ اہل سنت کے پاسبان اور مسلک غوث و خواجہ رضا کے ترجمان تھے۔
حضرت قاضی صاحب حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمتہ کے معتمد علیہ تھے اور مانے بھی جاتے تھے
مسلک رضا کا محب اور عاشق تھے ساری زندگی مرکز اہل سنت بریلی شریف کے موقف رہے اور اس پر عامل بھی تھے اور احباب و محبین و معتعدین کو اس پر عمل کرنے اور قائم رہنے کی تاکید کرتے رہے
آخر میں حضرت قاضی صاحب کیلیئے ذعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی گئی اہل خانہ اور پسماندگان کو صبر کی تاکید فرمائیں۔
منجانب مولانا مناظر حسین دیناجپوری، نائب امام مسجد عزیز فاطمہ سول لائن کانپور