نوساگر برجمن گنج: ہماری آواز(الطاف رضا )13جنوری
کل شام بعد نماز عشا عالی جناب سلیم بابا کے کاشانہ پر جشن عید میلاد النبی﷽ کا انعقاد کیا جس کی صدارت مبلغ اسلام حضرت علامہ قاری محمد شبیر احمد یارعلوی نے کی۔ قرآن مقدس کی پاکیزہ تلاوت سے آغاز محفل کے بعد نعت خوانی اور سلسلہ خطاب کا آغاز ہوا۔
پروگرام میں خطاب فرماتے ہوۓ خطیب ملت حضرت علامہ مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی نے کہا حب نبی کےبغیر ایمان کا تصور بھی محال ہے یہی وجہ ہے کی صحابہ و تابعین سے لیکر اولیاےعظام تک سبھی محبوبان خدا نے اپنے دل میں عشق نبی کا چراغ جلاۓ رکھا ۔
خطیب باکمال ماہر تقابل ادیا ن حضرت علامہ صاحب علی صاحب قبلہ چترویدی نے نماز کی اہمیت و فضیلت پر عمدہ خطاب فرمایا۔ دوران خطاب آپ نے فرمایا معاشرے کی مکمل اصلاح کے لیے سب سے زیادہ ضروری نماز کی کیوں کہ قرآن مقدس نے فرمایا ہے ان الصلٰوۃ تنہی عن الفحشاء والمنکر لہذا معاشرتی کو سدھارنے کے لیے نماز کی پابندی کرنی ہوگی۔
علاؤہ ازیں بلبل نیپال حضرت قاری صادق رضا نیپالی، مداح خیرالانام حضرت حافظ شاہ عالم رضوی مہراج گنجوی اور بلبل باغ مدینہ حضرت مولانا الطاف رضا نیپالی و بلبل خوش نوا قاری محمد کلیم رضوی نے بارگاہ رسالت مآب میں ۔ذرانہ عقیدت ومحبت بشکل نعت پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت نقیب ملت مولانا آصف رضا تنویری نے کی۔
اس موقع پر قرب وجوار کے معززین نے شرکت کر علماے کرام کے بیانات کو سماعت کر قلوب و جگر مستفیض کیا۔
بانی محفل بابا محمد سلیم صاحب نے سبھی معزز مہمانوں کی عمدہ ضیافت فرمائی اور سب کا شکریہ ادا کیا۔ ہے