بریلی شریف: ہماری آواز (نامہ نگار) 13 جنوری// معروف نوجوان عالم دین اور کئی کتابوں کے مصنف علامہ مفتی خبیب القادری مدناپوری کو کل شام خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف ضلع میانوالی کے صاحب سجادہ علامہ ابوالبرکات محمد ارشد سبحانی صاحب قبلہ نے تمام سلاسل طریقت کی اجازت مرہمت فرمائی، ذیل ان کی اجازت خلافت نقل کی جاتی ہے۔۔۔
بخدمت اقدس عالی مرتبت مُصنّف کتب کثیرہ؛حضرت علامہ الشّاہ مفتی محمّدخبیبُ القادری ارشدی مدظلہ العالی؛ السّلام علیکم ورحمة اللّٰہ وبرکاتہ
مزاج ہمایوں؟ آپ کی نیک خدمات اور پُرخلوص جذبات کے پیش نظر فقیر آپکوجملہ سلاسل طریقت کی اجازت وخلافت دیتاہے؛ شراٸط اجازت وخلافت؛
صحتِ عقیدہ مذہب حق اہلسنّت مسلک اعلی حضرت پر ہمیشہ قاٸم رہیں؛تمام بدمذہبوں بدعقیدہ لوگوں سے ہمیشہ دُور رہیں؛اتباع شریعت وسنّت؛پنجگانہ نمازباجماعت کی اداٸیگی؛اور جُملہ خلافِ شرع اُمور سےہمیشہ اجتناب ازحدلازم شراٸط ہیں
(نوٹ) فقیر کی اجازت وخلافت عقاٸدِ حقّہ اَہلسنّت مسلک اعلی حضرت پرقاٸم رہنے؛شریعت وسنّت مُبارکہ کی اتباع کرنے کروانے اور تمام بدمذہبوں سے ہمیشہ بچنے بچانے کی بنیاد پر ہے بصورت دیگرفقیرکی دی ہُوٸی اجازت وخلافت منسوخ سمجھی جاٸے گی
فقط والسّلام خیرختام مدینے پاک کا بھکاری خلیفہ مجاز فیض یافتگان خلفاٸے اعلی حضرت
فقیرعبدُالمصطفٰی ابُوالبرکات محمّدارشدسُبحانی غفرلہ النُّورانی خادم تلوکرانوالہ شریف فاضل ضلع بھکر
خاک نشین دربار نوریہ خانقاہ سراجیہ کُندیاں شریف ضلع میانوالی
28 جمادی الاولی/1442ھ / بمطابق 12 جنوری 2021 ۶/ یوم الثلاثہ