متفرقات

ضروری ہے کہ ہم انفرادی و اجتماعی سطح پر تعمیر و ترقی کے لئے صدیق اکبر کے کردار و عمل کو شعار زندگی بنائیں

کجھوری میں منعقدہ جشن صدیق اکبر میں مولانا سیّد جاوید علی نقشبندی کا اظہار خیال

نئی دہلی: 7فروری/ ہماری آواز(محمد طیب رضا)
اسلام کے دامن کرم سے وابستگی کے بعد انسان ان منصب جلیلہ پر فائز ہوجاتا ہے جہاں انسانی عقل و شعور کی رسائی بھی نہیں ہوپاتی ، تاریح شاہد ہے کہ جو لوگ حلقہْ ایمان میں آنے سے قبل کفر و ضلالت کے آندھیوں میں گم داخل اسلام ہوتے ہی آسمان رشد و ہدایت کے آفتاب بن کر چمکنے لگے ایسی ہی جامع الصفات شخصیات میں خلیفہْ اول امیر المومنین حضرت سیّدنا ابوبکر صدیق اکبر کا نام صف اول میں آتا ہے جو صدق و صفا اور فضل و کمال کے اس مقام پر فائز ہیں جنہیں بعد الانبیاء باالتحقیق کہا گیا ۔ مشرقی دہلی کے راجیو نگر کجھوری کی گلی نمبر ۸ میں واقع محمد حسین کی رہائش گاہ پر انجمن شہدائے اہل بیت کے تحت منعقدہ ماہانہ محفل پاک بنام ’’ جشن صدیق اکبر ’’ میں دربار اہل سنت میر درد روڈ دہلی کے سجادہ نشیں مولانا سید جاوید علی نقشبندی نے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلفائے راشدین نے معاشرہ میں قیام امن اور طالبان رشد و ہدایت کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے اخلاص نیت کے ساتھ جو عادلانہ اسلامی نظام قائم کیا دنیائے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ، اس پرفتن دور میں ضروری ہے کہ ہم انفرادی و اجتماعی سطح پر تعمیر و ترقی کے لئے ان نفوس قدسیہ کے کردار و عمل کو شعار زندگی بنائیں ۔ اس سے قبل مولانا سیّد قیصر خالد فردوسی نے اسلام و سنیت کی تبلیغ و اشاعت اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے تئیں دربار اہل سنت کی خدمات کو اہل دہلی کے لئے ایک خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہل بہت اطہار ، خلفائے راشدین ، شہیدان اسلام ، ائمہ مجتہدین اور بزرگوں کے اعراس جیسے اہم مواقع پر مجالس و محافل کے انعقاد کے ذریعے جو دینی پیغامات نشر کئے جارہے ہیں اس سے عوام و خواص کی اصلاح کے ساتھ ہی ان کی دینی معلومات میں بھی اضافہ ہوتا ہے اس کے لئے حضور سید جاوید میاں اور ان کے عقیدت مند مبارکباد کے مستحق ہیں ،۔پروگرام کا آغاز حافظ عرفان اشرفی کی تلاوت، مولانا محمد اسحٰق کی تقریر اور سراج احمد نقشبندی ، محمد قاسم شمسی ، نوشاد احمد ، احمد رضا ، محمد آفتاب ، محمد رضا ، صوفی اکبر علی ، سہیل احمد اور محمد شعیب کی نعت و مناقب سے ہوا ۔ نظامت طیب رضا جائسی نے کی ۔ سید واصف علی نقشبندی ، مولانا سید کاشف علی نقشبندی ، محمد حسینی سیفی ، علی حسن ، اسلام احمد ، اور لیاقت بھائی وغیرہ نے پروگرام کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا ۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے