میلبورن [آسٹریلیا] یکم جنوری/ ہماری آواز (اے۔این۔آئی۔): بھارت کے دھماکہ خیز سلامی بلے باز اور محدود اوورز کے نائب کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف باقی دو ٹیسٹوں کے لیے بھی نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے۔
روہت شرما جو بدھ کے روز 14 دن کے کورنٹائن مدت پوری کرنے کے بعد اپنے ساتھی کرکیٹروں میں شامل ہوئے، وہ نائب کپتان کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کی نئی دیوار کہے جانے والے چیتیشور پجارا نے اجنکیا رہانے کی نیابت کی تھی۔ اجنکیا رہانے باقاعدہ کپتان ویراٹ کوہلی (جو پیٹرنٹی رخصت پر ہیں) کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پہلے ٹیسٹ میں شرم ناک کارکردگی کے بعد دوسرے میچ میں بھارت کی شاندار واپسی رہی حالاں کہ اس میچ میں کوہلی اور محمد شامی جیسے سرکردہ کھلاڑی شامل بھی نہ ہوسکے تھے۔
بھارت کے اوپنر روہت شرما بدھ کے روز سڈنی سے اڑان بھری اور میلبرن میں موجود ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔
دوسرے ٹیسٹ میں میچ فاتح اننگ کھیلنے والے موجودہ کپتان اجنکیا رہانے نے ایم۔سی۔جی۔ میں جیت کے بعد بھی اپنی جوش کو برقرار رکھا۔ رہانے نے کہا: "ہم روہت کے واپس آنے پر پرجوش ہیں۔ کل ان سے بات کی تھی، وہ ٹیم میں شامل ہونے کے منتظر ہیں۔”