متفرقات

دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں عرس اعلیٰ حضرت کی تقریبات کا آغاز، جلسہ بعد نماز عشاء

سدھارتھ نگر: 3 اکتوبر، ہماری آواز (نامہ نگار)
ضلع کی مشہور و معروف مرکزی درس گاہ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں عرس اعلیٰ حضرت کی تقریبات کا آغاز آج صبح قرآن خوانی سے ہوا، دارالعلوم کے طلبہ اپنے محسن کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرنے میں جوش و خروش کے ساتھ قرآن مقدس کی تلاوت کرتے نظر آئے۔ بعدہ شام 2 بجے محفل ذکر کا آغاز ہوا جو کہ قل شریف پر ختم ہوا۔
ساتھ ہی دارالعلوم کے میڈیا انچارج نے ہماری آواز کو بتایا کہ آج شام ہونے والے عظیم الشان جلسہ بنام "عرس اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی ” کی سبھی تیاریاں مکمل ہونے کو ہیں۔ مقرر خصوصی خطیب ہندوستان حضرت علامہ قاری شبیر احمد صاحب قبلہ (ارجی،سدھارتھ نگر) اور ساتھ ہی ساتھ مداح رسول اکرم حضرت انوارالمصطفیٰ صاحب (دیوری، سدھارتھ نگر) کی آمد یقینی ہے۔
دارالعلوم کے پرنسپل اور امام احمد رضا میگزین کے چیف ایڈیٹر و کنوینر آل انڈیا سنی علما بورڈ کی صدارت و سرپرستی میں منعقد ہورہے اس جلسہ میں خطیب ملت علامہ رفعت علی مصباحی کا خطاب ہوگا ساتھ ہی دارالعلوم کے موقر استاذ اور عالمی شہرت یافتہ ویب پورٹل و میگزین ہماری آواز کے چیف ایڈیٹر خطیب و ادیب حضرت مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی بھی خطاب کریں گے۔
مداحان مصطفیٰ جناب انوارالمصطفی صاحب کے علاوہ مولانا الطاف رضا نیپالی، قاری خان محمد قادری، حافظ شاہ عالم رضوی کی بھی نعت خوانی ہوگی جبکہ نقیب اہل سنت مولانا آصف رضا تنویری نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ اس موقع پر مولانا افسر علی فیضی، مولانا قمرالزماں علیمی وغیرہ مقامی و بیرونی علماے کرام کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں گے۔
اس پروگرام کو عالمی شہرت یافتہ خبر رساں ادارہ ہماری آواز کے فیس بک پیج اور سچی بات یوٹیوب چینل پر لائیو نشر کیا جائے گا۔ جسے دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

https://fb.watch/8pAo6Z0NDs/

https://www.facebook.com/hamariaawazurdu

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے