نیپال: 3اکتوبر
آئی اے آر مشن پبلک اسکول کرشنا نگر کے رجسٹرار نے بتایا کہ سائٹسٹ ڈے کا دوسرا سیشن (امام احمد رضا بحیثیت سائنس داں سیمینار ) اپنے متعینہ وقت پر منعقد ہوا جس میں مختلف عنوانات پر محققین علما و طلبا مشن پبلک اسکول اپنے اپنے مقالے پڑھے، جن میں سر فہرست سید اولاد رسول قدسی مفتی اعظم امریکہ کا مقالہ "اعلی حضرت اور ماڈرن سائنس ” محمد ساجد احمد فاونڈر مشن پبلک اسکول "امام احمد رضا بحیثیت میتھ میٹیشین”ایمن پروین رجسٹرار مشن پبلک اسکول "امام احمد رضا بحیثیت عظیم سائنس داں”سرتاج حسین خان نے "امام احمد رضا بحیثیت عظیم ماہر معیشت "شہر عالم رضوی نے "امام احمد رضا بحیثیت سواشلسٹ”محمد صابر رضا ناگ پور اسٹوڈنٹ آف مشن پبلک اسکول کلاس پانچ نے "امام احمد رضا کے سائنسی اولیات” یوں ہی محمد عظیم خان و ریحان رضا نے بھی اسی عنوان پر اپنا اپنا شارٹ آرٹیکل پیش کرکے سیمینار کو کام یاب کیاساتھ ہی آخری دن کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ آخری دن ان شاں اللہ تعالی نو بج کر ۱۵ منٹ پر پروگرام شروع ہوجائے گا جس کو شہبازیہ ایجنسی کور کرے گی، افتتاحی اور مندوبین کی علمی تعارفی خاکہ محمد ساجد احمد پیش کریں گے ، اس کے سرتاژ حسین خان مشن، سید اولاد رسول قدسی مفتی اعظم امریکہ،شہر عالم رضوی ناگ پور،محمد وسیم علیمی ، غلام سید علیمی علیگ،ظاہر عزیزی ناروے، ایمن پروین رجسٹرار مشن،محمد ساجد احمد رضوی فاونڈر مشن ،بشمول مشن کے طلبہ اعلی حضرت بحیثیت سائنس داں پر خطاب فرمائیں گے ، واضح رہے کہ یہ سارا پروگرام ان شاء اللہ انگریزی زبان میں ہی ہوگا۔