حضورمفتئ اعظم ہند کے ۱۳۲ویں یوم ولادت کے موقعہ پر بروز دوشنبہ بعد نماز عشاء نوری گیسٹ ہاؤس نزد درگاہ اعلیٰ حضرت بریلی شریف میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کا انعقاد عالمی تحریک رضا اکیڈمی کے بانی و جنرل سکریٹری سعید نوری کے صدارت میں کیا گیا جس میں علماء کرام و مفتیان عظام نے تحفظ ناموس رسالت بل پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہم وزیراعلیٰ ہوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ
اس بل کو جلد منظوری دیں تاکہ اس بل کے پاس ہوجانے سے معاشرے میں امن شانتی کا ماحول پیدا ہوگا کیونکہ عرصہ سے وقفہ وقفہ سے شرپسند عناصر ملک میں شرانگیزی کرکے ملک کے سالمیت اور گنگا جمنی تہذیب کوخراب کرملک میں فساد کرانا چاہئے ہیں
قرآن کریم یا نبئ آخرالزماں صل اللہ علیہ وسلم یا کسی مذہب کے بزرگوں کی توہین کرنے والوں کو واقعی سخت سے سخت سزادی جائے کسی مذہبی پیشواؤں کی توہین ہم ہرگز برداشت نہیں کرسکتے اگرکوئی شخص مذہبی پیشواؤں کی توہین کرتا ہے تو اسے سخت سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرأت نہ کرسکے ایسے لوگوں کو قید بامشقت کی سزادی جائے ساتھ ہی جرمانہ بھی عائد کیا جائےاس لیئے کہ مذہبی پیشواؤں کے خلاف توہین آمیز جملےیہ آزادئ خیال نہیں بلکہ کھلی دہشت گردی ہے اس موقعہ پر
مولانا سراج رضا خان نواسۂ حضورمفئ اعظم مولانا فیض رضا خان تحسینی مولانا عاقل رضا رضوی صدرالمدرسین دارالعلوم منظر اسلام سید فرقان میاں رامپور عمر رضا خان مولانا امام الدین اشاعتی کشی نگر سمیت درجنوں علماء کرام موجود رہے