غریب پروری کے نظارے، علمی زاویے، ترجمۂ کنزالایمان کی اشاعت کے تابندہ نقوش
از: غلام مصطفیٰ رضوی، مالیگاؤں
نوری مشن کے قیام کی دوسری دہائی جاری ہے۔ ہر سال اشاعتی، علمی، فلاحی اور تحقیقی کام مستقل طور پر انجام پا رہے ہیں۔ جن کے ریکارڈ باقاعدہ تیار کیے جاتے ہیں؛ تا کہ مستقبل میں مزید مینار تعمیر کیے جا سکیں، اور کام میں وسعت پیدا کی جا سکے، صحنِ حیات کو مہکایا جا سکے۔ ۲۰۲۰ء میں نوری مشن نے جن نشانات کو طے کیا؛ اُن کی اِجمالی جھلک پیشِ خدمت ہے۔
مطبوعات: جنوری تا دسمبر ۲۰۲۰ء: ایک سالہ مدت میں اِن مطبوعات کو منصۂ شہود پر لایا گیا، جن میں اعلیٰ حضرت کے مشن محبتِ رسول ﷺ کی اشاعت کو فائق رکھا گیا۔ جس کے ساتھ سلسلۂ اشاعت نمبر ١٢٦؍ تک جا پہنچا:
[۱]کنزالایمان فی ترجمۃ القرآن (ترجمہ: سیدی اعلیٰ حضرت)
[۲] لباسِ حضور ﷺ(پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد نقشبندی)
[۳] آمدِ بہار (پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد نقشبندی)
[۴] قبلہ(پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد نقشبندی)
[۵] کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (علامہ قمرالزماں خان اعظمی)
[٦] ذکرِ حضور مفتی اعظم ہند (علامہ قمرالزماں خان اعظمی)
[۷] مضامینِ اشرفُ الفقہاء ( مفتی محمد مجیب اشرف، مرتب: مشاہدؔ رضوی)
[۸] وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (حجۃ الاسلام علامہ حامدر ضا خان بریلوی، مرتب: مفتی محمد ذوالفقار خان نعیمی)
[۹] افضلیتِ شیخین(بہ اشتراک ماتریدی ریسرچ سینٹر)(غلام رسول قاسمی قادری)
[۱۰] اعلیٰ حضرت-مجدد علمِ معاشیات (پروفیسر عبدالمجید صدیقی)
[۱۱]باتیں جو زندگی بدل دیں! (محمد افروز قادری چریا کوٹی)
علاوہ ازیں دیگر اداروں کی ٦؍ سے زائد مطبوعات؛ نوری مشن کی مذکورہ مطبوعات کے تقریباً ۲۰۰؍ سیٹ بذریعہ ڈاک؛ نیز دستی طور پر علما، لائبریریوں اور خانقاہوں نیز جامعات تک پہنچائے گئے۔
رضا اکیڈمی ممبئی کا سال نامہ یادگار رضا شمارہ ۲۷؍ کو ۱٦٠؍ صفحات میں احقر(غلام مصطفیٰ رضوی) نے مرتب کیا، جسےاہلِ علم تک پہنچایا گیا۔الحاج محمد سعید نوری صاحب (سربراہ رضا اکیڈمی ممبئی) کے حکم پر یہ کام انجام دیا گیا۔ سال نامہ ہر سال رضا اکیڈمی ممبئی سے شائع ہوتا ہے۔ علمی بزم میں اس کی دستک صاف سُنائی دیتی ہے-
ضخیم کتابوں کی ترسیل: درج ذیل اہم و بڑی کتابیں نصف سے بھی کم ہدیہ میں عام کی گئیں:
[۱] ’’سیرت النبی ﷺ‘‘ (۱۲؍ جلدیں)،[۲]فتاویٰ رضویہ(۳۲؍ جلدیں)،[۳]تفسیر نعیمی (۱۹؍جلدیں)[٤] بہارِ شریعت (۳؍جلدیں)[۵] تفسیر روح البیان (۱۵؍جلدیں)
ترجمۂ قرآن کنزالایمان کا نیا ایڈیشن اور ’’الفی‘‘ ایڈیشن بڑی تعداد میں مالیگاؤں و بیرونی مقامات تک عام کیا گیا۔ عرسِ خواجہ غریب نواز(مارچ ۲۰۲۰ء) پر ۱۴؍ مدارس میں’’تفویض کتبِ علمیہ‘‘ کے تحت ٤٤؍کتابوں کے سیٹ پیش کیے گئے، جو تاریخ،عقائد، توصیف، فضیلت، معلوماتِ عامہ پر محیط تھے۔
فلاحی جہت: لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار(مارچ ۲۰۲۰ء تا مئی۲۰۲۰ء) ۱۰۲۷؍راشن کٹ مستحقین میں تقسیم کی گئیں۔ عید میلادالنبی ﷺ(اکتوبر ۲۰۲۰ء) پر ۲۵۰؍ راشن کٹ کی مستحق و غریب مسلمانوں میں تقسیم ہوئی۔ فلاحی مَد سے ۴۱؍ متاثرین کی نقد امداد کی گئی۔ماہِ رمضان (۱۴۴۱ھ) میں دینی خدمات سے مربوط مستحقین میں فوڈ پیکج نذر کیا گیا۔
مضامین کی اشاعت: مختلف مواقع پر ترسیلِ علم کی غرض سے اخبارات و رسائل میں ۱۵۰؍ سے زائد مضامین کی اشاعت کروائی گئی۔ جب کہ مفید رپورٹس، اعلانات و مراسلے بھی سیکڑوں کی تعداد میں مطبوع ہیں۔ فکر انگیز نگارشات/رپورٹس کی اشاعت کے لیے مالیگاؤں کے اخبارات نیز بیرونی اخبارات کا تعاون لائق قدر ہے۔
اشرف الفقہاء مفتی محمد مجیب اشرف رحمۃ اللہ علیہ کا بھی احسان ہے کہ قدم قدم پر رہنمائی کی، مخلصانہ مشورے دیے، دُعائیں دیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی تربت پر ہر آن بارانِ رحمت نازل فرمائے۔آمین
جن علما، مشائخ اور متحرکین نے دُعائیں دیں، حوصلوں کو توانائی بخشی؛ اُن میں بعض کا ذکر کیا جاتا ہے: حضور امینِ ملت ڈاکٹر سید امین میاں مارہروی، جانشین حضور تاج الشریعہ مفتی محمد عسجد رضا خان قادری، حضرت مولانا سید محمد فاروق میاں چشتی مصباحی، حضرت سید معین میاں اشرفی الجیلانی، حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں، حضرت سید فرقان علی چشتی اجمیری، حضرت سید محمد امان میاں مارہروی، حضرت سید ذکی میاں نقشبندی، حضرت مفتی سید رضوان شافعی ، علامہ قمرالزماں خان اعظمی، علامہ محمد ارشد مصباحی، علامہ محمد عبدالمبین نعمانی قادری، مولانا یٰسٓ اخترمصباحی، الحاج محمد سعید نوری، علامہ ابوزہرہ رضوی، علامہ فروغ القادری، مفتی محمد ذوالفقار خان نعیمی، مفتی حنیف خان رضوی بریلوی، محمد میاں مالیگ، نیاز احمد مالیگ، مفتی انوار احمد امجدی، مفتی فیاض احمد اویسی، صاحبزادہ محمد مسرور احمد بن پروفیسر محمد مسعود احمدنقشبندی، مولانا عبدالستار ہمدانی، پروفیسر فاروق احمد صدیقی، ڈاکٹر سراج احمد بستوی، پروفیسر ڈاکٹر غلام یحییٰ انجم مصباحی، ڈاکٹر غلام جابر شمس مصباحی، ڈاکٹر محمد عاصم اعظمی، مولانا غلام مصطفیٰ برکاتی۔
۲۰۲۰ء کی ایک سالہ مسافرت میں نوری مشن کے فرید رضوی، معین پٹھان رضوی، شیخ شاداب رضوی، یاسین رضا، شہزاد برکاتی، ارشد رضا، سعد رضوی، زید رضا، شیخ آصف رضوی منزل بہ منزل متحرک رہے۔ یوں کارواں آگے بڑھتا گیا۔ جس کا اگلہ پڑاؤ ’’اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ کی تعمیر ہے، تا کہ مزید استحکام کے ساتھ کام کا دائرہ وسیع کیا جا سکے۔ اعلیٰ حضرت کے افکار کے کئی رُخ ایسے ہیں جن پر کام کی ضرورت ہے، ان شاء اللہ مرحلہ وار کام کیا جائے گا، تا کہ قومی اصلاح کا فریضہ انجام دیا جا سکے۔ بحمدہٖ تعالیٰ! ایک سالہ کام کی رفتار کو ٤؍ فائلوں میں اور١٣٣؍ صفحات میں سمیٹا گیا۔اخیر میں اپنے معاونین، محبین اور جملہ مشیرانِ گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے کام کو لائق اعتنا سمجھا۔ اللہ تعالیٰ! اخلاص، اخلاق اور عزم عطا فرمائے۔ آمین بجاہ حبیبہٖ سیدالمرسلین ﷺ۔
١١/جنوری ٢٠٢١ء
رابطہ نوری مشن مالیگاؤں
+91 9325028586
+91 9273574090
+91 7588815888
noorimission92@gmail.com